Live Updates

پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بے نقاب

بھارت کے مختلف نامی و بی نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دینے لگے

بدھ 21 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کروانے میں بی ایل اے کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی سپانسرڈ پراکسیز پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے لگیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10مئی 2025 کے بعد بھارت کے مختلف نامی اور بی نامی سوشل میڈیا ہینڈلزر نے بلوچستان پر حملوں کی دھمکیاں دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 21مئی کو خضدار میں بی ایل اے نے اسکول بس پر بزدلانہ حملہ کیا، خودکش حملہ اسی سازش کی کڑی، دہشت گرد حملے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد بچے شدید زخمی ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مودی حکومت بھارتی عوام کی اپنی شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کی متعدد پریس بریفنگز میں بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر لائے جا چکے ہیں، بھارتی حکومت کے زیر سرپرستی ریاست راجستھان میں پاکستان میں دہشتگردوں کی تربیت کیلئے 21کیمپ موجود ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں دہشت گردی کی سہولت کاری کا واضح اعتراف موجود ہے، جعفر ایکسپریس حملے میں دہشت گرد بھارتی سہولت کاروں سے افغانستان میں رابطے میں تھے، بھارت کی سیاسی قیادت اور بھارتی میڈیا پاکستان میں بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کر دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان، بھارتی دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ کر رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات