
بھارت کا من گھڑت بیانیہ پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام، چین ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا
افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے، چین نے سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے
فیصل علوی
جمعرات 22 مئی 2025
14:05

(جاری ہے)
حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین جو ایک قابل اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔
بھارت کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرے ۔بھارت کی تفرقہ انگیز پالیسی مکمل ناکام ہو چکی ہے کیونکہ پاکستان اور افغانستان تعمیری سفارت کاری کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں اور چین کی قیادت میں ایک پرامن اور باہم مربوط خطے کی تعمیر کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ بھارت خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے جاسوسی اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ پھیلا رہا ہے جبکہ پاکستان اور افغانستان چین جیسے قابل اعتماد ترقیاتی شراکت دار کے ساتھ امن، اقتصادی تعاون، اور علاقائی انحصار کی بنیاد رکھ رہے ہیں خاص طور پر سی پیک کے مغربی توسیعی منصوبے کے ذریعے ترقی کے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔بھارت کی بھرپور کوششوں کے باوجود کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دراڑ ڈالے دونوں ممالک کے گہرے ثقافتی، مذہبی اور تاریخی رشتے مزید مضبوط ہو گئے ہیں اور اب چین کی حمایت کے ساتھ یہ برادری ایک سٹریٹجک شراکت داری میں بدل رہی ہے جو باہمی عزت، استحکام اور ترقی پر مبنی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزبیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیرخارجہ وانگ ای افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور چینی ہم منصب کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی ملاقات ہوئی تھی۔ تینوں ورزائے خارجہ نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیاتھا۔بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کیلئے اہم قرار دیاتھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر خطے میں دہشت گردی کا مشترکہ مقابلہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاتھا۔ترجمان دفتر خارجہ کاکہناتھا کہ اس اہم ملاقات میں سہ فریقی سطح پر سفارتی روابط بڑھانے، تجارت، ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے، بی آر آئی تعاون کوگہرا کرنے پر زور دیا گیاتھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزرائے خارجہ نے خطے کی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کیلئے تعاون کے عزم کا اظہار کیا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس کابل میں منعقد ہوگا۔ تینوں ممالک کے ہم منصب نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم اور خطے میں استحکام پر اتفاق کیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے کی اطلاعات پر تشویش
-
اسرائیل فلسطین مسئلہ کے دو ریاستی حل کے اہم سفارتی نقاط تیار
-
یوگنڈا: شہریوں کے خلاف فوجی عدالتوں پر انسانی حقوق کمشنر کو تشویش
-
غزہ امدادی بحران: اسرائیل کے جواب میں یو این کا پانچ نکاتی منصوبہ پیش
-
متحدہ عرب امارات میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ گرمی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
-
دشمن کو ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے اب وہ دفاع پر 2ہزار خرچ کرے گا
-
بلوچستان جیسے سانحات ہوتے رہے تو پاک فوج کو کہیں گے کہ مودی کا ’’ سر ‘‘ لا کر دیں
-
امریکی صدر نے ایپل کمپنی سے ایک بار پھر بھارت میں آئی فون تیار نہ کرنے کا مطالبہ کردیا
-
وفاقی ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا، ترجمان وزارت خزانہ
-
پاکستان کو 10ماہ کے دوران 6 ارب ڈالر بیرونی قرضے اور گرانٹس موصول
-
غزہ: امدادی سامان کی لوٹ مار بے یقینی اور پریشانی کا مظہر
-
شام میں استحکام کے لیے عالمی برادری کی مدد درکار، امدادی ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.