Live Updates

’آج کئی ہفتوں بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی‘ فواد چوہدری کی سیاسی ٹمپریچر میں کمی کی استدعا

عمران خان غیرمتزلزل ہیں، وہ اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، دو سال کی قید جو بڑے لوگوں کو توڑ دیتی ہے اس مرد جری کا کچھ نہیں بگاڑ سکی؛ سابق وفاقی وزیر کا بیان

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 22 مئی 2025 17:37

’آج کئی ہفتوں بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی‘ فواد چوہدری کی سیاسی ٹمپریچر ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ملک کے اندر سیاسی درجہ حرارت میں کمی کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ آج کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، روائتی ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں پسینے سے شرابور عمران خان غیرمتزلزل ہیں، وہ اپنے مؤقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے، دو سال کی قید جو بڑے لوگوں کو توڑ دیتی ہے اس مرد جری کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میں نے بہرحال عمران خان سے ملاقات میں ان سے استدعا کی ہے کہ سیاسی ٹمپریچر نیچے لانا ملک کے مفاد میں ہے اور اپوزیشن الائنس بنا کر مذاکرات جس میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومتی جماعتیں شامل ہوں، یہی مستقبل کے فریم ورک کی طرف بڑھنے کی واحد صورت ہے، عمران خان نے میری معروضات غور سے سنیں اور اگلی ملاقات میں ان موضوعات پر مزید گفتگو کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

ادھر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ جمہوریت 2 چیزوں، رول آف لاء اور اخلاقیات پر قائم ہوتی ہے اور پاکستان میں یہ دونوں دفن ہوچکیں، فارم 47 والے عہدوں پر براجمان ہیں اور انہیں شرم بھی نہیں آرہی، 4 یا 5 مہینوں سے الیکشن کمشنر کی مدتِ ملازمت ختم ہوچکی ہے لیکن انہیں ہٹایا نہیں جارہا، کیا چھبیسویں ترمیم کے ذریعے وجود میں آنے والے آئینی بینچ کو یہ اتنی بڑی غیر آئینی چیز نظر نہیں آرہی؟ قانون جو بنیادی حقوق قیدی کو دیتا ہے، مجھے وہ بھی نہیں دیئے جارہے، بھیجی ہوئی کتابیں مجھے نہیں دی جارہیں، بچوں سے بات نہیں کروائی جاتی، میرے ذاتی معالج کو چیک اپ کی اجازات بھی نہیں مل رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات