Live Updates

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ، صدر وزیراعظم و دیگر کی شرکت

فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا، سید عاصم منیرنے بھارتی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف نوجوانوں میڈیا کے پرعزم کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور انہیں”آہنی دیوا“ قرار دیا، شرکاء نے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا، آئی ایس پی آر

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 24 مئی 2025 17:20

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی قیادت کے اعزا ز میں عشائیہ، صدر وزیراعظم ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے”معرکہ حق‘د اور آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق، وفاقی وزرائ، چاروں گورنرز ووزرائے اعلیٰ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سربراہان فضائیہ و بحریہ، بڑی سیاسی جماعتوں کی سینئر قیادت، اعلیٰ سرکاری عہدیداران اور تینوں افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق شرکاءنے قومی قیادت کو معرکہ حق کے دوران دانشمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ افواج پاکستان کی جرات و قربانی کو سراہا اور پاکستانی عوام کی استقامت و حب الوطنی کی تعریف کی۔آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی کوآرڈی نیشن اور کامیابی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران قومی قیادت کی حکمت عملی پر اظہار کیا اور آپریشن”بنیان مرصوص“ میں افواج پاکستان کے مابین شاندار ہم آہنگی کو سراہا جس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے معرکہ حق میں سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا جب کہ بھارتی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے پرعزم کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں”آہنی دیوا“ قرار دیااور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز، اور سفارتکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو بھی سراہا، یہ تقریب قومی وحدت اور اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، جس میں قوم نے نئے حوصلے اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات