Live Updates

جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام سندھ میں بد امنی لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے امن مارچ کا انعقاد

پیپلز پارٹی کے وڈیرے جاگیرداروں کی پشت بانی اور سہولت کاری کے بغیر اغواء ڈاکہ اور رہًزنی ممکن نہیں ہے،امیرالعظیم و دیگرکا خطاب

اتوار 25 مئی 2025 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2025ء)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے زیر اہتمام پرانہ سکھر میں سندھ میں بد امنی لاقانونیت اور ڈاکو راج کے خاتمے کیلئے امن مارچ کا انعقاد کیا گیا ، امن مارچ کی قیادت جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم، صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع زبیر حفیظ شیخ و دیگر رہنما کررہے تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں و شرکاء امن مارچ کی جانب سے نعریبازی کی گئی ، مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سندھ صوبے میں بے امنی لاقانونیت ڈاکو راج کی براہ راستزمہ دار ھے جو کچے اور پکے کے ڈاکوؤں، اغواء کاروں اور انکے سہولتکار وڈیروں کی پشت پناھی کرتی ھے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وڈیرے جاگیرداروں کی پشتیبانی اور سہولتکاری کے بغیر اغواء ڈاکہ اور رھًزنی ممکن نہیں ھے، انہوں نے کہا کہ اس وقت اتنے برے حالات ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی، سرپرستی سیاستدان کر رہے ہیں جب یہ ہی سیاستدان کراچی کے اندر سرپرستی کرتے ہیں تو بوری بند لاشیں وہاں سے ملتی ہیں، اغواء ،برائے تاوان اور اس طرح کی وارداتیں ہوتی ہیں اور جب ان لوگوں سے ہاتھ اٹھا لیا جاتا ہے تو سکون و امن ہو جاتا ہے، پیپلز پارٹی کے وڈیرے اور جاگیردار اور جاگیرداروں کے سب سے بڑے سرپرست صدر آصف علی زرداری ہیں، زرداری صاحب ہوش کے ناخن لیں اور سندھ کی عوام کے حال پر رحم فرمائیں ایسے عناصر کی سرپرستی سے اپنا ہاتھ کھینچ لیں، انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ سمیت پورا ملک بار بدامنی کا شکار ھے، کے پی کے کے کچھ اضلاع ہیں وہاں دن دہاڑے اور رات کے وقت حکومتی عملداری ختم ہوجاتی ھے، بلوچستان سے بھی لاشیں ملتی ہیں، یہ صورتحال پوری قوم کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج اور حکمرانوں کی ناکامی کا کھلا ثبوت ھے ،انہوں نے کہا کہ سارے معاملات ڈاکوؤں کے نہیں ہے ڈاکوؤں کی پشت پناہی کرنے والوں کے ہیں، ڈاکو سرپرستی کے بغیر زیادہ وقت اپنی سرگرمی جاری نہیں رکھ سکتے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور ادارے کس مرض کی دوا ہے ان کو ٹیکسوں سے پیسے دیئے جاتے ہیں، پولیس کو ڈاکوؤں جرائم پیشہ افراد اور سہولتکاروں کیخلاف کارروائیوں کا فری ھینڈ دیا جائے تاکہ وہ چوروں اور ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچا سکیں، علاوہ ازیں امیر العظیم نے مسجد بیت المکرم میں جماعت اسلامی کے دو روزہ تربیتی اجتماع کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے کہا کہ کارکنان دعوتی کام اور اصلاح احوال کی جدوجہد جاری رکھیں، راہ حق کی جدوجہد میں یکسوئی تسلسل ضروری ھی. مسلسل عمل نتیجہ خیز بنتا ھے، دعوت کو عام کر دیں تنظیم مستحکم کریں،انہوں نے سوالات کے جوابات دیتے کہا کہ افواج پاکستان کی حمایت پاکستان کی حمایت ھی. پوری دنیا کا میڈیا بتا رھا ھے بھارت ناکام ھوچکا ھے، کامیابی کا سہرا پاک فوج کے جوانوں بالخصوص پاک فضائیہ کو کریڈٹ جاتا ھے ، افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کیا جائے�

(جاری ہے)

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات