Live Updates

خیبرپختونخواہ حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراو کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

صوبائی حکومت کا کرپشن اور لاقانونیت سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے، اب صوبہ بچاو تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی،بلاول بھٹو کا پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا ہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ریلی پر تشدد سے متعلق دریافت کیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 27 مئی 2025 13:20

خیبرپختونخواہ حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراو کی حکمت عملی مہنگی پڑے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مئی 2025)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراو کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی، خیبرپختونخوا ہ حکومت کی جانب سے کرپشن اور لاقانونیت سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے،بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں احتجاج کرنے والے جیالوں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب صوبہ بچاو تحریک کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا اور پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار اسے روک نہیں سکے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا ہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پشاور میں گزشتہ روز "صوبہ بچاو تحریک" کے سلسلے میں ریلی پر تشدد سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلزپارٹی پی پی خیبرپختونخوا ہ کے صدر کو پشاور میں ریلی کے انعقاد پر شاباشی دی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا ہ حکومت نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پرامن احتجاج سے گھبرا کر خیبرپختونخوا ہ حکومت نے آنسوگیس کی شیلنگ کی۔خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری سے تنگ آئے عوام پر تشدد قابل مذمت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرپشن اور لاقانونیت سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے۔ صوبہ بچاو تحریک کا دائرہ خیبرپختونخوا ہ کے گلی کوچے تک پھیلے گا۔

پی ٹی آئی کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپشاور میں اسمبلی چوک پر پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی تھی جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگادی تھی۔کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نقاب پوشوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس کو شیلنگ کرنی پڑی۔پشاور میں پیپلز پارٹی کا صوبہ بچاو مہم احتجاج جاری تھا کہ پشاور اسمبلی چوک پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کر دی تھی۔ پی پی کے قائدین اور کارکن ریڈ زون میں جمع ہوئے تو ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات