
پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل‘ آج ہی کے دن بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 سے دیا
بدھ 28 مئی 2025 13:25

(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں‘ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت اور ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ مئی 1998 میں بھارت نے 5 ایٹمی دھماکے کرکے ہماری سلامتی، دفاع اور خودمختاری کو چیلنج کیا تھا، نوازشریف نے 6 دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت نوازشریف نے قوم کی امنگوں، مفادات کی ترجمانی کی، نوازشریف اقتصادی پابندیوں، دباؤ، دھمکیوں اور لالچ کو خاطر میں نہ لائے۔ وزیراعظم نے ذوالفقارعلی بھٹو، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کیا اور جوہری اثاثوں کی بھرپور حفاظت کرنے پر مسلح افواج کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ممنون ہے۔.صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ کا خواہاں نہیں، پاکستان پرامن بقائے باہمی اور عالمی قوانین کے احترام کے اصولوں پر کاربند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے پیش نظر پاکستان نے تزویراتی تحمل اور امن کے عزم کا مظاہرہ کیا۔صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے تحت مؤثر ردِعمل نے دشمن کو معاندانہ کارروائیاں بند کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننا محض ہماری تکنیکی ترقی کا مظہر نہیں بلکہ ایٹمی طاقت کا حصول قوت کے ذریعے امن قائم رکھنے کا دانشمندانہ فیصلہ تھا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بدلتی علاقائی سلامتی کی صورتحال میں ہماری جوہری طاقت ایک قابل اعتبار کم از کم دفاعی صلاحیت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امن کی ضامن ہے، ایٹمی قوت ہماری خودمختاری اور قومی سلامتی کو یقینی بناتی ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کہا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے، دور اندیشن قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کی اپنی خود مختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ کے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمارے موثر اور کم از کم ڈیٹرنس کے نظریے کی توثیق کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق قابلِ اعتبار کم از کم ڈیٹرنس کا نظریہ خطے میں امن اور تزویراتی استحکام کے قیام پر مبنی ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت خالصتاً دفاعی نوعیت کی اور امن کی ضامن ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ اس دن ہم سب عہد کریں کہ مادرِ وطن کی سلامتی، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد، چوکس اور پُرعزم رہیں گے، مسلح افواج اُن قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہیں جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق پاکستان کو استحکام اور خود انحصاری کی طرف لے جانے کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
-
ہیکرزگروپ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم حکومتی شخصیات کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا اعلان
-
مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
-
ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
-
بلوچستان : مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی تحصیل دفتر ‘ بینکوں اور بازار میں فائرنگ ایک بچہ ہلاک‘ پانچ افراد زخمی
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک
-
بھارت: کیمیکل پلانٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے. ویلتھ پاک
-
عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ
-
ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.