
جمہوریت کے تسلسل کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، صدر مملکت
قومی یکجہتی اورجمہوری اداروں کی مضبوطی حکومت کی اولین ترجیح ہے،صدر آصف زرداری کی گورنر ہاﺅس لاہور میں وسطی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات میں گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 29 مئی 2025
15:50

(جاری ہے)
ملاقات میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو قومی ترقی میں استعمال کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اصل سرمایہ ہےان کی تعلیم، تربیت اور شراکت سے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔صدر مملکت نے وفاق کی سطح پرتمام اکائیوں کو ساتھ لےکرچلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں تھیں۔ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں تھیں۔ان خیالات کااظہار صدر مملکت آصف زرداری نے گورنر ہاﺅس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کے وفد سے ملاقات میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں تھیںجس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی تھی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دی تھیں۔ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ اٹک کی تنظیم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی تھی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 18ستمبر کو پاکستان کے دورے کا امکان
-
بارش نے ایک بار پھر اسلام آباد میں مبینہ ناقص تعمیرات کا پول کھول دیا
-
عراق: مارکیٹ میں آگ لگنے سے درجنوں افراد ہلاک
-
اورنج لائن و میٹرو بس کیلئے ڈیجیٹل پیمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ
-
اداکارہ حمیرہ اصغر کی موت کا معاملہ، سابقہ گھریلو ملازمہ، بلڈنگ انتظامیہ اور چوکیدار شامل تفتیش
-
غزہ میں امداد، ادویات اور قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، پاکستان
-
ٹرمپ کے فیصلے کے سبب غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے سینکڑوں ٹن امریکی خوراک ضائع
-
ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام؛ سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی نے علیمہ خان کو طلب کرلیا
-
بحرین کا امریکہ میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کااعلان
-
لاہور، سندر میں ٹریفک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق ، صوبائی وزیر کے بیٹے کی حالت تشویشناک
-
قلات فائرنگ واقعہ؛ ماجد علی صابری قوال گروپ کے 3 افراد بھی جاں بحق
-
راولپنڈی میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ، نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجا دئیے گئے، راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.