
آج کا پاکستان ایک نیا میدان جنگ ہے دشمن اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان
جمعہ 30 مئی 2025 17:10

(جاری ہے)
ڈاکٹر عشرت العبادخان نے یہ بات خواتین کے اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہی۔
اجلاس میں ڈاکٹر، وکلا، میڈیا سے وابستہ خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل تھیں۔ شمولیت کرنے والوں میں ڈاکٹر عظمی مقبول، ڈاکتر ودیہہ (ڈی آئی پی کارڈ)، ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹر جویریہ، رفعت نسیم ناز ایڈووکیٹ، امبرین ایڈووکیٹ، عشرت خان ایڈووکیٹ، شگفتہ ناز ایڈووکیٹ، فوزیہ،اقرا مون سلوا(اے ڈی ایم)، سنتھیا میری (اے ڈی ایم)، ثنا شکیلی(میڈیا کوآرڈینیٹر)، سحر (ٹیچر)، ثمینہ شہزاد، (ٹیچر)، شمائلہ(منیجر)، سبیقا(پرائیوٹ کنسلٹنٹ)، لائبہ(یوتھ براڈ کاسٹ)، ورعشہ (یوتھ براڈ کاسٹ)و دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایم پی پی میں انکی شمولیت کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ پاکستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ جیتنے کے باوجود اب بھی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں بچوں کی وین پر حملہ بھارتی جارحیت ہے۔ ہم بھارت اور انکے ایجنٹوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم نفرت کا مقابلہ محبت کی سچائی سے کرتے ہیں۔ ہم فساد کے طوفانوں کا مقابلہ اتحاد سے کرتے ہیں۔ہم اپنی افواج کے ساتھ صرف اس لئے نہیں کھڑے کہ وہ ہماری حفاظت کرتی ہے۔ بلکہ اس لئے ہیں کہ وہ ہماری پہچان ہیں۔ ہماری عزت ہے۔ ہمارا فخر ہے۔ ہم دشمنوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی طاقت صرف اسکے ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اسکے عوام کے اتحاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آواز پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر بیٹھے ہیں۔ ہم کسی سیاست یا ذاتی شناخت کے لئے نہیں صرف اپنے وطن اپنے پرچم کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ ہماری فوج صرف بارڈر پر نہیں ہر بحران میں سب سے آگے ہوتی ہے۔ چاہے سیلاب ہو زلزلہ ہو یا دہشت گردی ہر موقع پر پہلے فوج قدم بڑھاتی ہے۔ ہم اسی فوج کی اخلاقی بنیادہیں۔ جب وہ لڑتے ہیں ہم دعائیں کرتے ہیں جب وہ قربانی دیتے ہیں ہم انکی دلوں سے عزت اور ان پر فخر کرتے ہیں۔vجب بھارت پروپیگنڈہ کرتا ہے ہم سچائی کی دیوار بن جاتے ہیں۔انہوں نے خواتین کو پارٹی کی بیک بون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر ہوں، وکلا ہوں، میڈیا پرسن ہوں یا کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتی ہوں۔ پاکستان کو ان پر فخر ہے۔ ایم پی پی آواز پاکستان ہے اور ہم کراچی تا خیبر اپنا پیغام پہنچا چکے ہیں۔ آپ اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر میری پہچان پاکستان کا ویژن اور آگے پھیلائیں۔ ہم نے شروع سے ریاست پہلے سیاست بعد میں کے نعرہ لگایا اور آج میری پہچان پاکستان قومی نعرہ بن چکا ہے۔ میں آپ سب کو شمولیت پر مبارکباد دینے کے بعد ایم پی پی کا کارواں آگے بڑھانے کے لئے کام کو تیز کرنے اور بیانیہ کو قومی سوچ کے ساتھ آگے بڑھانے کی ہدایت دیتا ہوں۔ انشا اللہ خواتین کا بڑا اجتماع بھی جلد منعقد کرینگے۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.