
خیبر پختونخوا میں بدعنوانی اور ناقص گورننس نے عوامی مشکلات میں اضافہ کیا، اختیار ولی خان
جمعہ 30 مئی 2025 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والی جماعت اب حکومت کے خلاف کسی سنجیدہ سیاسی تحریک کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔ اختیار ولی نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی انتقام، ادارہ جاتی حکمرانی میں خرابی اور معاشی بدانتظامی نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچایا تاہم انہوں نے اقتصادی ٹیم کی انتھک کوششوں سے معیشت کو مستحکم کرنے اور مالیاتی بحران سے بچنے کا سہرا وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دیا۔
وفاقی حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اختیار ولی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کے مالیاتی اشاریے اگلے دو سالوں میں بہتر ہوتے رہیں گے اور یقین دلایا کہ آنے والا بجٹ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گا۔ نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کی کہ وہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور 10 ملین ملازمتیں جیسے اہم وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے منتخب پی ٹی آئی کے نمائندوں کو ان نا مکمل وعدوں کے بارے میں جوابدہ بنائیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے بامعنی سیاسی مکالمے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں مفاہمت کی کوششوں سے مسلسل گریز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کے حل کےلیے مذاکرات ہی واحد جمہوری راستہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ناکام لانگ مارچ اور دھرنوں سے سبق حاصل کرے گی۔ انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود 28 مئی 1998 ءکو ایٹمی تجربات کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی تجربات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.