
گالی، فساد اور نفرت کی سیاست ختم، عوام نے مریم نواز کی خدمت پر مہر ثبت کر دی‘ عظمیٰ بخاری
سمڑیال کی عوام نے پی ٹی آئی کو آئینہ دکھا دیا، ہر طرف ’’گھڑی چور‘‘کے نعرے گونجتے رہے پی ٹی آئی آن گراؤنڈ زیرو، صرف سوشل میڈیا پر بڑھکیں مارتی ہے‘وزیر اطلاعات پنجاب
پیر 2 جون 2025 18:47

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ’’عوام نے بددیانت ٹھیکیدار خاتون اور چوری و الزام تراشی پر مبنی سیاست کو مسترد کیا ہے۔‘‘ ایک مخصوص جماعت ہر بار الیکشن میں شکست کھانے کے بعد روایتی ’’رونا دھونا‘‘ شروع کر دیتی ہے۔ "پہلے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم جیت گئے، پھر دوپہر کے بعد ’رونے دھونے‘ کا پروگرام شروع ہو جاتا ہے، انہیں سکرپٹ تبدیل کر لینا چاہیے۔
"انہوں نے مزید کہا کہ ’’مریم نواز کی قیادت میں خواتین کو بھرپور نمائندگی ملی ہے، جس سے پاکستانی عورت مزید مضبوط ہوئی ہے۔‘‘عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب سے الیکشن پر اعتراضات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’سلمان اکرم راجہ نے اسے ٹیسٹ کیس قرار دیا، تو بتا دوں کہ ن لیگ نے 38 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے یہ ٹیسٹ شاندار طریقے سے پاس کیا ہے۔‘‘انہوں نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمام فارم 45 اور 47 وقت پر تمام جماعتوں کو فراہم کیے گئے۔‘‘ڈی جی خان حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ مریم نواز نے فورسز کو جدید اسلحہ سمیت تمام وسائل فراہم کیے ہیں۔عید الاضحیٰ کے سیکیورٹی انتظامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’’پنجاب بھر میں 230 مویشی منڈیوں کی نگرانی کے لیے 10,446 کیمرے فعال کر دیے گئے ہیں تاکہ عوام کو پرامن ماحول میسر رہے۔‘‘آخر میں، عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو بھی ان کے ووٹ بینک پر مبارکباد دی اور کہا کہ ’’حسن مرتضیٰ نے بھی محنت کی، جس کا انہیں نتیجہ ملا۔‘‘مونس الٰہی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’’میں ایسے گھٹیا شخص پر بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن ان کی بیوی اور بیٹیوں سے ہمدردی ضرور رکھتی ہوں۔‘‘انہوں نے مذہب کو سیاست میں لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’قرآنی آیات اور مذہبی کارڈ کا سیاسی استعمال قابل شرم اور گھناؤنا عمل ہے۔مزید اہم خبریں
-
سرگودھا میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کے زخمی ہونے کی اطلاعات
-
نوجوانوں کا نیپال کی پارلیمنٹ پر قبضہ، کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی، حکومت کے خاتمے پر جشن
-
تعلیمی اداروں میں منشیات ‘ بچوں کے لنچ باکس چیک کرنے ہوں گے.اسلام آباد ہائیکورٹ
-
”ڈرو اس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی “بینک کے قرض کیس میں عدالت کے ریمارکس
-
رحیم یارخان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے5افراد ڈوب گئے،3 لاشیں نکال لی گئیں
-
وفاقی حکومت کے قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
-
عمران خان کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
پرتشدداحتجاجی مظاہروں میں20سے زیادہ ہلاکتیں‘ نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہو گئے
-
انڈیا نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے خبردارکردیا
-
عمان میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے بڑی سہولت دیدی گئی
-
اسرائیل کا غزہ شہر خالی کرنے کا حکم، بڑے فوجی آپریشن کی تیاری
-
پی ٹی آئی کے بعض اراکین سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دینا چاہتے تھے، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.