
امام حج بیت المقدس کی آزادی کیلئے اسرائیل کیخلاف بیداری کا پیغام دیں، متحدہ علماء محاذ
سعودی عرب ،ایران ، پاکستان، افغانستان و دیگر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد و بیدار ہوجائیں،مقررین حج بیداری سیمینار
منگل 3 جون 2025 19:32
(جاری ہے)
علماء نے کہا کہ خطبہ حج میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز بلند کرنا تحریک آزادی القدس کو فتح کی منزل تک پہنچانے میں بنیادی کردار کا حامل ہوگا۔
عالم اسلام کے مرکز حرمین شریفین سے فلسطین وکشمیر سمیت مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ظالم و استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔علماء نے فلسطین کیلئے ایران و پاکستان کی مستقبل میں مشترکہ موثر جدوجہد اور پاک ایران قیادت کی ملاقاتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوش آئند قرار دیا۔مسلم حکمران خصوصاً سعودی عرب ،ایران ، پاکستان، افغانستان و دیگر قبلہ اول کی آزادی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف متحد و بیدار ہوجائیں۔حکومت و فیلڈ مارشل آرمی چیف پاکستان کے خلاف بھارت کے سہولت کار اور قبلہ اول پر قابض لاکھوں فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کو سبق سکھانے کیلئے اپنے میزائلوں کا رخ تل ابیب کی جانب کردیں۔بیت المقدس کی آزادی کیلئے عالم اسلام کی جانب سے قائدانہ کردار اداکریں۔ غذائی و طبی امداد پہنچانے میں اسرائیلی رکاوٹوں کو ایمانی غیرت و جرات کیساتھ بزور طاقت ختم کریں۔ آیت اللہ امام خمینی کا یوم القدس منائے جانے کا فرمان اور شہدائے مقاومت کی بلاامتیاز رنگ و مسلک لازوال عظیم قربانیاں کامیاب ہو گئیں، اسرائیل امریکہ اور اس کے سہولت کار فلسطین کی جنگ ہار گئے اوراپنے مقاصد میں کامیاب نہیں سکے۔فلسطین کے غیور مسلمان لاکھوں شہادتیں و قربانیاں دینے کے باوجود آزادی القدس کے موقف حق پر آج تک اسلامی غیرت و حمیت و جرات کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سیمینار سے مہمانان خصوصی علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی،شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد دائود، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری،مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفوراشرفی،مولانامفتی وجیہہ الدین،علامہ سید سجادشبیر رضوی ،علامہ محمد حسن شریفی، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے رہنما ، مرکزی جماعت اہلحدیث کراچی کے صدر، متحدہ علماء محاذ کراچی کے سینئر نائب صدرسفیر امن و اتحاد علامہ مرتضی خان رحمانی سلفی،محاذ کے صوبائی رہنما مولانا قاری محمد اقبال رحیمی، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے رہنما ،جامعہ حلیمیہ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے سربراہ جامع مسجد بلال سلطان آباد کے خطیب، ریلجیئس سپورٹ پرسن وزارت صحت ڈسٹرکٹ ویسٹ مولانا مفتی اسدالحق چترالی،جامعہ علامہ بنوری ٹائون کے فاضل ، مصنف و محقق کالم نگار مولانا محمد عزیر بخاری،استاد جامعہ ستاریہ مولانا قاری فرحان سلفی،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل علماء مشائخ ونگ سندھ کے رہنما، سواد اعظم اہلسنت یوتھ فورس کراچی کے صدر مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، جامع مسجد خلیل گلستان جوہر کے سربراہ ،پاکستان امن کونسل سندھ کے صدر علامہ عبدالماجد فاروقی، مفسرقرآن علامہ مفتی روشن دین الرشیدی،علامہ اظہر فاروقی، مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی،مولانا مفتی عزیز احمد نوتیزئی، پروفیسر مولانا کاشف شمسی ،مولانا قاری ادیب الحق چترالی،مولانا قاری حافظ محمد ابراہیم چترالی و دیگر نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.