Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی، سینیٹر وقار مہدی

بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کردیا، بیان

جمعرات 5 جون 2025 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا، بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری نے قائدِ عوام بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد تازہ کردی۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی سحر انگیز شخصیت سفارتی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا بھی وہی حشر کیا،جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل جہازوں کا کیا، بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کردیا، بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کو مودی کا وہ چہرہ دکھا دیا ہے کہ وہ اب اپنی مرضی کا نقاب نہیں پہن سکتا۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی عالمی پذیرائی جمہوریت کی کامیابی اور پاکستان کی فتح ہے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات