
وزیراعظم کاصدر مملکت ، گورنرز ، وزرائے اعلیٰ ، اسپیکر ،وفاقی وزرائ ،سیاسی قیادت سے رابطے
شہباز شریف نے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ،مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف ملکی امور پر گفتگو بھی کی
پیر 9 جون 2025 16:20
(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نیوزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعلی خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈاپور اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھی ٹیلیفون کر کے عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔
گورنرز اور وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور عید ا لاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئینیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر قومی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو بھی ٹیلیفو ن کر کے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کے لئے بھی عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان ، جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی اور قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب احمد خان شیر پا سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے عیدالاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سیاسی رہنمائوں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.