Live Updates

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کثیر الجماعتی سفارتی مشن کا دورہ امریکہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ،چوہدری محمد نثار

منگل 10 جون 2025 13:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوھمروی اور۔مرکزی کنوینئر OPWC کشمیر رابطہ کمیٹی وجوائنٹ سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی گریٹر لندن چوہدری محمد نثار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کثیر الجماعتی سفارتی مشن کا دورہ امریکہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اور اب دورہ لندن انتہائی اہمیت کا حامل ہے دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی موثر اور توانا آواز ہیں نازک ترین لمحے میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی غیر معمولی طور پر شاندار پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا نے بھٹو کی وراثت دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کمی پورا کردی،اپنے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح دو ٹوک انداز میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور مغربی ممالک کو باور کرایا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارت بلااشتعال جارحیت پر اترا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ دورہ امریکہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے جو بہترین انداز میں بھارتی جارحانہ عزائم بے نقاب کر رہے تھے اور امریکہ کے ذمہ داران کو پاکستان کے حقیقی بیانیہ پر متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔

سفارتی مشن نے دورہ امریکہ اور دورہ لندن کے دوران مسئلہ کشمیر سندھ طاس معاہدہ امن و خودمختاری معاملات کو بھرپور اجاگر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ رہے ہیں جن کی سفارتکاری کا ڈنکا دنیا میں بجتا تھا اور اقوام متحدہ میں ان کے ادا کیے ہوئے الفاظ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں گونجتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات