Live Updates

بلاول بھٹو کی قیادت میں کثیر جماعتی سفارتی مشن کا دورہ امریکہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ، عامر عبدالغفار لون

بدھ 11 جون 2025 21:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کثیر الجماعتی سفارتی مشن کا دورہ امریکہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اور اب دورہ لندن انتہائی اہمیت کا حامل ہے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی موثر اور توانا آواز ہیں نازک ترین لمحے میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انتہائی غیر معمولی طور پر شاندار پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا نے بھٹو کی وراثت دیکھی ہے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ شہید بینظیر بھٹو کی کمی پورا کردی،اپنے نانا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طرح دو ٹوک انداز میں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور مغربی ممالک کو باور کرایا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے جبکہ بھارت بلااشتعال جارحیت پر اترا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ دورہ امریکہ میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہے جو بہترین انداز میں بھارتی جارحانہ عزائم بے نقاب کر رہے تھے اور امریکہ کے ذمہ داران کو پاکستان کے حقیقی بیانیہ پر متوجہ کرنے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

سفارتی مشن نے دورہ امریکہ اور دورہ لندن کے دوران مسئلہ کشمیر سندھ طاس معاہدہ امن و خودمختاری معاملات کو بھرپور اجاگر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ رہے ہیں جن کی سفارتکاری کا ڈنکا دنیا میں بجتا تھا اور اقوام متحدہ میں ان کے ادا کیے ہوئے الفاظ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں گونجتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات