Live Updates

بھٹو شہید نے جب یہ پارٹی بنائی تو انہوں نے سوشل اور ڈیموکریٹک پارٹی بنائی، نثار احمد کھوڑو

شہید بھٹو نے پاکستان پارٹی کسی ایک گروہ، کسی زبان، رنگ و نسل اور مذہب کے لئے نہیں بلکہ ہر رنگ و نسل و مذہب اور زبان بولنے والے کے عوام کے لئے بنائی

بدھ 11 جون 2025 20:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و رکن سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ بھٹو شہید نے جب یہ پارٹی بنائی تو انہوں نے سوشل اور ڈیموکریٹک پارٹی بنائی اور اس پارٹی نے جمہوریت اور سماجی خدمات سے سرشار پارٹی بنائی۔ شہید بھٹو نے پاکستان پارٹی کسی ایک گروہ، کسی زبان، رنگ و نسل اور مذہب کے لئے نہیں بلکہ ہر رنگ و نسل و مذہب اور زبان بولنے والے کے عوام کے لئے بنائی ہے۔

آج بھٹو کے فلسفے کو تھامے پیپلزپارٹی نسل در نسل جدوجہد کررہی ہے۔ ہم ان تمام پارٹیوں کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ راجپوت برادری بہادر اور محب الوطن برادری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب راجپوت سپریم کونسل آف پاکستان کے تحت منعقدہ عید ملن تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو، رانا شوکت، ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد، صدر راجپوت سپریم کونسل و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی رانا محمد احسان، جنرل سیکرٹری رانا شمشاد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ راجپوت برادری بہادر اور محب الوطن برادری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا احسان نے پیپلزپارٹی میں حال ہی میں شمولیت اختیار کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ابتدا سے ہی عوامی پارٹی کہلاتی ہے اور بھٹو شہید نے جب یہ پارٹی بنائی تو انہوں نے سوشل اور ڈیموکریٹک پارٹی بنائی اور اس پارٹی نے جمہوریت اور سماجی خدمات سے سرشار پارٹی بنائی۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب یہ پارٹی بنائی تو ان کا ایک ہی اعلان تھا کہ پاکستان کے عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے پارٹی کسی ایک گروہ کیلئے، کسی زبان، رنگ و نسل اور مذہب کے لئے نہیں بلکہ ہر رنگ و نسل و مزہب کے عوام کے لئے بنائی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ جدوجہد سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جتنی عقوبتں برداشت کی وہ کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور اس کو ایک آمر نے پھانسی پر چڑھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں 50 سال لگے جس سپریم کورٹ نے ان کو بے گناہ پھانسی دی اسی سپریم کورٹ سے یہ فتوی دلوایا کہ شہید بھٹو بے قصور تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھٹو کے فلسفے کو تھامے پیپلزپارٹی نسل در نسل جدوجہد کررہی ہے۔ شہید بینظیر بھٹو نے اسی عوام کو طاقت اور حقوق دلانے آئیں اور پہلے روز ان پر حملہ کیا گیا اور پھر دو ماہ بعد بینظیر کی جان لے لی گئی۔

اس وقت بھی صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور اب بھٹو کا نواسہ اس ہی مشن لیکر پاکستان مضبوط بنانے پر کام۔کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بلاول بھٹو سب کو ملانے اور یکجا کرنے پر کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اور پیپلزپارٹی کا ہر کارکن کی ایک ہی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افواج پاکستان پر دوسروں کی طرح آوازیں نہیں کسیں۔

پیپلزپارٹی امن پسند ہے اور امن کی خواں خواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تمام پارٹیوں کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کو یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ہم چادر اور چار دیواری کی عزت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاسی طور پر ضرور ضبط اور صبر کا سہارا لیتے ہوئے پیپلز ہر جگہ سندھ میں ہے اور انشا اللہ آپ تمام کی مدد سے پورے ملک کے ہر جگہ پیپلز پارٹی ہوگی اور ہماری قوم کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض بنتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ساجد جوکھیو نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے تمام راجپوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومیت پر نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا اصل نام خدمت ہے اور یہی خدمت ہم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس شہر میں جو کچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن آج اس شہر میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز، منتخب مئیر و ڈپٹی مئیر اور چیئرمین و کونسلرز 24 گھنٹے عوامی خدمت میں کوشاں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا احسان نے کہا کہ راجپوت برادری اس ملک کی سب سے بڑی برادری ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کو بنانے اور اس ملک کو مضبوط بنانے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج بھی راجپوت برادری اس ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر سلمان مراد نے راجپوت برادری کی جانب سے عید ملن کی تقریب میں سب کو ایک جگہ جمع کرنے پر راجپوت سپریم کونسل آف پاکستان کے صدر رانا احسان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات