Live Updates

راجپوت برادری ملک و قوم کا اثاثہ ہے،سینیٹر نثار کھوڑو

افواج پاکستان سے لے کر سول سروس، بیوروکریسی،صنعت و تجارت، سیاست سمیت کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں راجپوت برادری ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش نہ ہو

بدھ 11 جون 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء) راجپوت سپریم کونسل پاکستان انٹرنیشنل کی سالانہ عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان میں راجپوت برادری اپنی ایک شناخت رکھتی ہے افواج پاکستان سے لے کر سول سروس، بیوروکریسی صنعت و تجارت،سیاست سمیت کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں راجپوت برادری ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش نہ ہو راجپوت برادری ملک و قوم کا اثاثہ ہے میری خوش قسمتی ہے کہ میں راجپوت برادری کی سالانہ عید ملن میں شرکت کر کے ان کے درمیان موجود ہوں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو بھی راجپوت تھے راجپوت سپریم کونسل کہ مرکزی صدر رانا احسان کا مجھ پر احسان ہے کہ انہوں نے مجھے اس پر وقار تقریب میں مدعو کیا خوشی اس بات کی ہے کہ رانا احسان اتنی بڑی ملک گیر برادری کے مرکزی صدر ہونے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کا بھی حصہ بن چکے ہیں جس سے پیپلز پارٹی کو نہ صرف عام انتخابات میں بلکہ ہر سطح پر اس کا بھرپور فائدہ پہنچے گا نثار کھوڑو نے کہا کہ عید ملن میں شرکت کر کے میں راجپوت برادری کا حصہ بن چکا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی وحدت کے فروغ کے لیے کام کیا ہے پارٹی میں ہر قومیت کے لوگ شامل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی جب جب اقتدار میں آئی بلا امتیاز عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا پارٹی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو پارٹی کی قائد شہید بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت رہا ہے جس کی تکمیل کے لیے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صدر مملکت اور پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری کی سرپرستی میں دن رات کوشاں ہیں کراچی کی تاریخ میں پہلی با میئر اور ڈپٹی میئر پاکستان پیپلز پارٹی سے ہیں جبکہ ٹاؤن چیئر مینوں کی بڑی تعداد جیالوں کی ہے جو عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے عید ملن میں شریک تمام عہدے داران اور شرکاء کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا راجپوت سپریم کونسل کے صدر رانا محمد احسان نے مہمان خصوصی نثار کھوڑو کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ شفقت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہر دعوت کو قبول کیا گوں نا گوں مصروفیات کے باوجود انہوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی جس پرہم ان کے ممنون و مشکور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے ہر قومی اسمبلی کے حلقے میں راجپوت برادری کے 20 سے 25 ہزار ووٹ ہیں راجپوت برادری کراچی میں ایک بڑا ووٹ بینک رکھتی ہے تقریب سے راجپوت کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا شمشاد،پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، راجپوت برادری کی معروف شخصیت ایم کیو ایم کے ایم پی اے رانا شوکت،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،پیپلز پارٹی کے رہنما حاجی چن زیب،نعیم بندھانی و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں راجپوت سپریم کونسل کے عہدے داران رانا منیر احمد چیف آرگنائزر، راؤ محمد سلیم مرکزی سینیئر نائب صدر، رانا سلیم ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری، رانا انجم سیکریٹری طلاعات، رانا محمد صابر نائب صدر سندھ، رانا محمد منظور نائب صدر سندھ، محمد علیم بیلہ نائب صدر کراچی ڈویژن اور ڈی ایس پی رانا اسلم،انجینئر سعید طور، راؤ شمشاد،اعجاز کاغانی،سینئر صحافی نعیم اختر پٹھان،راناکرامت،رانا افضل،راؤ وحید، راؤ شفیق،راؤ محمد علی، ٰراؤ فہیم،رانا طارق، رانا علی علی بھٹی، رانا اسلم،شاہد رانا،دلشاد راؤ،راؤ فہیم ایڈووکیٹ مہہ جبیں راجپوت، ایڈووکیٹ رانا بابر، ایڈووکیٹ خرم شاہد، رانا،طاہر،رانا فیصل، رانا عبدالخالق سمیت راجپوت برادری سے وابستہ سابق و موجودہ پولیس و فوجی افسران بیوروکریٹس،سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر پر تکلف عشائیہ دیا گیا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات