
پاک فوج نے بھارت کو شکست فاش دی ،بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد نے بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈا کا موثر جواب دیا ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
جمعرات 12 جون 2025 17:41
(جاری ہے)
کشمیر پر دو ٹوک موقف سے مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔اب بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کو زیادہ دیر طاقت کے بل بوتے پر دبا نہیں سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مکار اور دہشت گرد ملک ہے جو خطہ میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔پاکستان جنگ میں تاریخی فتح کے باوجود امن کا داعی ہے اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بین الاقوامی سفارتکار وفد مختلف ممالک کے دورہ کے دوران پاک بھارت تناؤ کے بنیادی مسئلہ کشمیر پر بھرپور سفارتکاری کررہا ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔یہ ایک ذمہ دار اور باوقار پر امن ملک کی نشانی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں بھارت کی بین الاقوامی دہشت گردی میں ملوث ہے۔بھارت کے اندر اقلیتوں کے حقوق محفوظ نہیں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت ناجائز قبضہ کرکے وہاں کشمیریوں پر ناقابل برداشت ظلم و جبر کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں ریاست پر حملہ کیا اور پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا جس کے جواب میں فیڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں مسلح افواج پاکستان نے اسے چند گھنٹوں میں ایسی دندان شکن شکست دی کہ اسے پلٹنے کا موقع نہ مل سکا۔ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی ہے اگر بھارت نے اپنی شکست کی خفت مٹانے کے لیے دوبارہ پاکستان کی طرف کوئی فوجی مہم جوئی کی تو پاک فوج اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.