
ملک میں انسانی حقوق معطل ،پارلیمنٹ ربڑ سٹمپ بنادی گئی ہے ،محمود خان اچکزئی
جمعہ 13 جون 2025 22:46
(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا دو روزہ اجلاس ہوا جس میں ملکی ،خطے اور عالمی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خطہ بد ترین حالات سے گزر رہے ہیں ہمیں اور ہمارے ہمسایہ ممالک کو خطے کو مست سانڈوں کی کش ماکش سے بچانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالا دستی نہیں ، عدلیہ اور میڈیا پر قدغنیں ہیں پاکستان قیام کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے 8فروری 2024کے انتخابات میں ڈھٹائی کے ساتھ 25کروڑ انسانوں کا مینڈیٹ زر ،زور اور ڈنڈے کی بنیاد پر چھینا گیا جس کے بعد تحریک تحفظ آئین پاکستا ن کی بنیاد رکھی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 45فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جس ملک میں 12کروڑ لوگ غریب ہوں وہاں ایسی فاقہ مستیاں نہیں کی جاسکتیں ملک اربوں ڈالر مقروض ہے ہمار بجٹ آدھا قرض اور باقی دفاع میں چلا گیا ہے لوگ کیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میرا ایمان تھا کہ پارلیمنٹرینز بجٹ نہ پیش ہونے دیں گے اور اسپیکر ڈیسک کا گھیرائو کریں گے محض شور شرابا کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جنہوں نے وفاداریاں تبدیل نہیں کیں وہ زیر عتاب جبکہ بھیڑ بکریوں کی طرح بکنے والے آج ملک کے نمائندے ہیں یہ حکومت ملک کی نمائندہ نہیں ہے مغرب کو بھی اس غیر نمائندحکومت کے ساتھ تعلقات نہیں رکھنے چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں عدالتی نظام ، اور پیکا ایکٹ کے ذریعے قانون سازیاں کر کے میڈیا پر پابندیاں لگائی گئی ہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا اور اسے گرانے کے لئے کچھ گرنا ہوگا بصورت دیگر ملک تباہ ہو جائے گا ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد ملکی یکجہتی کی ضرورت ہے خطے کے حالات کے اثرات ہم پر ضرور آئیں گے ہم پر یہ الزام بھی لگتا ہے کہ ایران سمیت دیگر ممالک کو یہ ریوڑیاں ہم نے دی ہیں دنیا کے ممالک نہ ہمیں معاف کریں گے نہ بھولیں گے اس سے پہلے ہماری طرف بھی اثرات مرتب ہوں ملی اتحاد قائم کیا جائے اور جب تک شہباز اینڈ کمپنی حکومت سے پیچھے نہیں ہٹتے ملی اتحاد ممکن نہیں ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہے اسے تسلیم کیا جائے ، مسائل کو حل کیا جائے وسائل پر پہلا حق صوبوں کے عوام کو دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کوبلاکر کہا گیا کہ ہمارے وسائل پر آئیں اور ہمارا قرض اتاریں لیکن جو اقوام یہاں پر ہزاروں سال آباد ہیں انہیں اعتمادمیں نہیں لیا گیاعلاقے کے لوگوں کو اعتماد میں لئے بغیر یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے لوگ اپنی ایک ایک انچ زمین کے مالک ہیںبزور طاقت وسائل پر دسترس سے خانہ جنگی ہوگی اقوام کو انکی زمین سے نکلنے والے وسائل سے حصہ دیکر انکا حق تسلیم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا قرض ہم پر خرچ ہوا ہے تو ہم اس سے دگنا ادا کرنے کو تیار ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ قرض آئے اور ہڑپ ہوجائے اور اسے اتارنے کیلئے ہمارے وسائل استعمال ہوں ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے بجٹ میں جب آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نہریں بنیں گی تواسکے بعد سندھ کے عوام نے جو احتجاج کیا اس سے اس منصوبے کو واپس لینا پڑاکہیں بھی فوج اور عوام کا مقابلہ ہوا ہے تو فوج ہاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہئے آئین کہتا ہے کہ اسے توڑنے والے کو سزائے موت ہوگی ہم سب نے آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے ہمیں آئین کی پاسداری کا پابندرہنا چاہئے طاقت کے ذریعے گاؤں نہیں بسائے جاسکتے ۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.