Live Updates

y اسرائیل امریکہ کی وجہ سے دہشت گردی کر رہاہے، مرضیٰ خان کاکڑ

اتوار 15 جون 2025 22:30

ُکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2025ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہاکہ ناقص حکمرانی ،بدعنوانی ،لاقانونیت ،مقتدر قوتوں کی لوٹ مار ،چیک پوسٹوں پرعوام کی تذلیل ،مقتدرقوتوں کامسائل کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کے بجائے ردعمل پیدا کرکے نوجوانوں کوپہاڑوں کی طرف بجھوانے کی وجہ سے بلوچستان کو نوگوایریابن گیا ہے جماعت اسلامی نوجوانوں ،عوام الناس سمیت ہر طبقہ فکر کو متحدکرکے جمہوری مذاہمت کے ذریعے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے تیار کر رہے ہیں امرائے اضلاع اسلام آبادلانگ مارچ کی تیاری کریں ۔

بارڈربندش سے کاروبار بند ،لاشیں پھینکنے ،لوگوں کو غائب وقتل کرنے کی وجہ سے عوام خوف دہشت کا شکاراسٹبلشمنٹ وسیکورٹی ادارے تماشاکر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ اسرائیل امریکہ کی وجہ سے دہشت گردی کر رہاہے شام عراق کے بعد اب ایران کو تباہ کرنے کی سازش ہورہی ہے مسلم ممالک کے حکمران صرف مذمت کے بجائے کھل کر ایران کا ساتھ دیں بصورت دیگر ایک ایک کرکے امریکہ واسرائیل کانوالہ بنے گا اور امریکہ یہود وہنود گریٹ اسرائیل بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

57اسلامی ممالک لاکھوں افواج ،اسلحہ میزائل جنگی طیارے ،ایٹم بم رکھنے کے باوجودمنتشر اور امریکی غلام ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کار استہ روکھنے والا کوئی نہیں اقتدارسے محبت کی وجہ سے مسلم حکمران غفلت وڈراورخوف کاشکار ہیں ۔افواج کے سپہ سالار جہادکا اعلان کریں مسلم امہ ساتھ ہوگا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرکے بلوچستان کے حقوق کے حصول کو ممکن بنائیں گے امرائے اضلاع وذمہ داران اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دیں بلوچستان کو ساحل ووسائل کی فراہمی ،تجارت کی بحالی،لاپتہ افرادکی بازیابی ،بارڈربندش ،طاقت کے استعمال کے خاتمے اور امن وعدل کیلئے جدوجہدکو تیز وجمہوری مذاہمت کومنظم بنائیں گے ۔

اسلام آباد مارچ حکمرانوں کو خواف غفلت سے بیدار کریں گے کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد دھرنا بھی پیش نظر ہے کوئٹہ بلوچستان میں بدامنی کی مذمت کرتے ہیں حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بنائیں بے گناہوں کے قتل کی حمایت کوئی باشعورفرد نہیں کر سکتا مسخ شدہ لاشیں جبری گمشدگیوں اور کاروبار تجارت بندش کی وجہ سے حالات خراب غربت بے روزگاری اور پریشانی میں اضافہ ہوا ہے ۔بجٹ میں ملازمین کے مسائل حل ،تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات