
ٹرمپ کا ظہرانہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات طے پاگئی
کیبنٹ روم میں آج دیئے جانے والے اس ظہرانے میں صحافیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی
ساجد علی
بدھ 18 جون 2025
10:40

(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، یہ ملاقاتیں نا صرف پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے حوالے سے اہم قرار دی جارہی ہیں بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پسِ منظر میں انہیں غیرمعمولی اہمیت حاصل ہوچکی ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے بتای چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانہ امتیاز ملٹری، امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی، چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہونے والے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا ہے کہ تارکین وطن نے آپریشن بنیان مرصوص/ مارکہ حق کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے مظاہرے کو کراج تحسین پیش کیا، بات چیت کے دوران آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان کے سفیر ہونے کے لیے ادا کیے جانے والے اہم کردار کے لیے پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ کامیابیوں کے ذریعے فعال کردار ادا کرکے پاکستان کی معیشت اور عالمی شہرت میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا، اس موقع پر سمندر پار پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز شیئر کیں، انہوں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون اور تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ روابط کی اہمیت پر زور دیا، بات چیت کا اختتام اس مقصد اور عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا جس کے تحت آرمی چیف اور سمندر پار پاکستانیوں نے ایک زیادہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔مزید اہم خبریں
-
غیرمناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، نائب وزیراعظم
-
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاؤڈ برسٹ سے 8 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
-
جنسی زیادتی کا بطور دہشت گردی اور جنگی ہتھیار کے استعمال میں اضافہ، رپورٹ
-
شام: حالیہ فرقہ وارانہ تصادم ممکنہ جنگی جرائم، یو این تحقیقاتی کمیشن
-
غزہ: امداد کی ترسیل پر اسرائیلی رکاوٹیں جاری، بھوک سے 235 افراد ہلاک
-
لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد
-
ملک میں کبھی بھی سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی میں تبدیلی نہیں آنی چاہیئے
-
ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا
-
عمران خان قوم کا عظیم لیڈر ہے ،پی ٹی آئی کیلئے ان کی رہائی سب سے بڑھ کر ہے
-
گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں مزید اضافہ
-
برج خلیفہ پر پاکستان کا پرچم آویزاں کر دیا گیا
-
قوم کی آزادی کو جاگیرداروں، وڈیروں، بیوروکریسی اور جرنیلوں نے سلب کررکھا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.