
حکومتِ نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیس کا باضابطہ اجرا کردیا ہے ، ہارون اخترخان
جمعرات 19 جون 2025 21:03
(جاری ہے)
ہارون اختر خان نے کہا کہ یہ پالیسی نہ صرف قومی ترقی کا حصہ ہے بلکہ پاکستان کی جانب سے پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت کئے گئے وعدوں کی عملی تکمیل بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ پاکستان میں کاربن کے اخراج کا بڑا ذریعہ ہے جس کی اصلاح ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے بڑے اہداف میں سے 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے،سالانہ 2.07 ارب لیٹر ایندھن کی بچت ممکن جس سے تقریباً ایک ارب امریکی ڈالر کا زرمبادلہ بچے گا۔انہوں نے کہا کہ 4.5 ملین ٹن کاربن گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی،405 ملین ڈالر سالانہ صحت عامہ پر اخراجات میں کمی متوقع ہے ۔ہارون اختر خان نے بتایا کہ مالی سال 2025–26 کے لئے 9 ارب روپے کی ابتدائی سبسڈی مختص کی گئی ہے جس کے تحت 116,053 الیکٹرک بائیکس اور3,171 الیکٹرک رکشوں کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 25 فیصد سبسڈی خواتین کے لئے مخصوص ہو گی تاکہ خواتین کو آسان، سستا اور ماحول دوست سفری ذریعہ میسر آئے۔انہوں نے کہا کہ ایک مکمل ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے سبسڈی کے لئے درخواست دینا اور رقم کا اجرا آن لائن طریقے سے ہوگا جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت موٹرویز پر 40 نئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز نصب کئے جائیں گے جن کے درمیان اوسط فاصلہ 105 کلومیٹر ہوگا۔ اس کے علاوہ بیٹری سویپنگ سسٹمز،گاڑی سے گرڈ (V2G) اسکیمیں اور نئے بلڈنگ کوڈز میں ای وی چارجنگ پوائنٹس کی شمولیت لازمی قرار دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات شہری علاقوں میں ای وی کے استعمال کو فروغ دیں گے اور عوام کے لئے آسانی پیدا کریں گے۔ہارون اختر خان نے بتایا کہ پالیسی کے تحت مقامی مینوفیکچررز کو مراعات دی جا رہی ہیں تاکہ الیکٹرک گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ مقامی سطح پر تیاری (Localization) ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ2 اور 3 وہیلرز میں 90 فیصد پرزے پہلے ہی مقامی سطح پر تیار ہو رہے ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (SMEs) کے لیے خصوصی پیکیجز متعارف کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ AIDEP ٹیرف سہولت 2026 تک جاری رہے گی، جسے 2030 تک مرحلہ وار ختم کیا جائے گا ۔معاونِ خصوصی نے بتایا کہ پالیسی کی تشکیل میں 60 سے زائد ماہرین، اداروں اور صنعتکاروں سے مشاورت کی گئی۔ یہ مشاورت ستمبر 2024 سے جاری تھی اور وزارت صنعت و پیداوار کی زیرِ نگرانی ایک اسٹیئرنگ کمیٹی نے اس کی رہنمائی کی۔انہوں نے کہا کہ ہر ماہ اور ہر سہ ماہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوگا،ہر 6 ماہ بعد آڈیٹر جنرل آف پاکستان پالیسی کے اقدامات کا آڈٹ کرے گا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025–30 نہ صرف پاکستان کے لیے ایک ماحولیاتی انقلاب ہے بلکہ یہ صنعتی ترقی، مقامی روزگار، توانائی کے تحفظ اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی بنیاد رکھتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں، نجی شعبہ، اور عوام مل کر اس وژن کو حقیقت کا روپ دیں گے تاکہ پاکستان ایک صاف، جدید اور پائیدار ٹرانسپورٹ نظام کی جانب گامزن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل الیکٹرک وہیکل (NEV) پالیسی 2025–30 پاکستان کے نقل و حمل کے شعبے میں نہ صرف ایک پیش رفت ہے بلکہ صنعتی ترقی، توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ یہ ایک جامع، جامع اور نتائج پر مبنی حکمت عملی ہے جو پاکستان کو ایک صاف اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جائے گی۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کا وژن ایک صاف، پائیدار اور خود کفیل صنعتی ماڈل کی تشکیل ہے۔ پاکستان میں جو پروڈکٹس لوکل سطح پر تیار کی جاتی ہیں، ان کی لاگت امپورٹڈ مصنوعات کے مقابلے میں 30 سے 40 فیصد کم ہوتی ہے۔ ٹو وہیلر سیکٹر میں تو اب 90 فیصد سے زائد پرزے مقامی طور پر تیار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے ملک، جو ماحولیاتی لحاظ سے حساس ترین خطوں میں شامل ہیں، کو آلودگی اور موسمیاتی تغیر کے اثرات کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ الیکٹرک وہیکل پالیسی کاربن اخراج میں کمی کے عالمی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔ہارون اختر خان نے بتایا کہ اس پالیسی کے ذریعے آئندہ 24 سے 25 برسوں میں پاکستان کو تقریباً 800 ارب روپے کی مجموعی بچت متوقع ہے، جس میں ایندھن کی درآمد میں کمی، سستی بجلی کا استعمال اور کاربن کریڈٹ سے حاصل شدہ آمدن شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی سے گاڑیوں کی چارجنگ کے نتیجے میں کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 174 ارب سے کم ہو کر 105 ارب روپے کی ادائیگی متوقع ہے،15 ارب روپے کی آمدن کاربن کریڈٹ کی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی توانائی کی ضرورت آئندہ پانچ سالوں میں 126 ٹیرا واٹ رہے گی، جو نیشنل گرڈ میں موجود اضافی بجلی سے بآسانی پوری کی جا سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک رکشہ یا موٹر سائیکل ڈرائیور اپنی ابتدائی سرمایہ کاری ایک سال 10 ماہ میں واپس حاصل کر لے گا، کیونکہ چارجنگ کی لاگت پیٹرول کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک الیکٹرک موٹر سائیکل کی اضافی لاگت ڈیڑھ لاکھ روپے ہو، تو یہ رقم محض پونے دو سال میں ایندھن کی بچت سے پوری ہو جائے گی۔معاونِ خصوصی نے مزید کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں استعمال ہونے والے پرزہ جات پر کسٹم ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے تاکہ مقامی سطح پر انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس پالیسی کو خوش دلی سے اپنانا چاہیے کیونکہ یہ معیشت، ماحول اور صنعت، تینوں شعبوں کے لئے ایک گیم چینجر ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے دوروان اپوزیشن کی ہلڑبازی کو غیرمنظم اور غیر مہذب قرار دیا
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلائو گھیرائو کے مزید6 مقدمات میں ضمانت دائر
-
آن لائن فراڈ کیس، 8چینی شہریوں کی ضمانت درخواستیں منظور
-
سوشل میڈیا پر شہریوں کی کردار کشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار
-
پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق
-
قومی اسمبلی میں سینیٹ کی جانب سے مالی بل 2026ء میں تجویز کی گئی سفارشات پیش کر دی گئیں
-
ساہیوال، تیزرفتار اے سی بس کی ٹریکٹر ٹرالر کو ٹکر ،زمیندار کا بیٹا جاں بحق ،ڈرائیور فرار
-
وزیراعلی پنجاب کا صبح سویرے اچانک لاہور شہر کا دورہ، مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا
-
پرامن سرکاری ملازمین کے احتجاج پر شیلنگ افسوسناک ہے ، گورنر خیبرپختونخوا
-
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ، صحافی کے سوال پرخواجہ آصف کی کانوں کو ہاتھ لگا کر معذرت
-
اسرائیلی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا، حافظ طاہراشرفی
-
سپریم کورٹ نے سکولوں میں لائف سکلز ایجوکیشن کیلئے دائر درخواست پرآئندہ سماعت پر وفاقی و صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن طلب کرلئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.