
بجٹ میں معاشی استحکام، قومی خودمختاری اور اصلاحات کی بنیاد رکھی گئی، چوہدری نصیر عباس سدھو
جمعرات 19 جون 2025 21:00
(جاری ہے)
چوہدری نصیر سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ کہا کہ 2017ء میں نواز شریف کی حکومت میں آٹا 800 روپے، چینی 60 روپے اور پٹرول 77 روپے فی لیٹر تھا جبکہ 2022ء میں پی ٹی آئی کی حکومت میں یہ قیمتیں دوگنی اور تین گنی ہو چکی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم نے ان کی بدترین کارکردگی دیکھی اور آج وہ ان سے نجات کو نعمت سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں، فسادی گروہ ہے جو ریاستی اداروں پر حملہ آور ہوا، جناح ہائوس کو جلایا اور پاک فوج کے خلاف مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء، سالمیت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں پاک فوج کا کلیدی کردار ہے۔ یہی وہ سپاہی ہیں جو ہماری فضا، میدان اور سمندر میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں خدا را، ان کا حوصلہ بڑھائیں۔ چوہدری نصیر نے کہا کہ اس بجٹ میں پہلی بار حکومتی اخراجات میں واضح کمی، سبسڈی کلچر میں کٹوتی اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد تک لے جانا، قابل تعریف اقدامات ہیں۔انہوں نے کسانوں کیلئے بجٹ میں شامل مراعات کو سراہا اور کہا کہ کھاد اور زرعی ادویات پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور چھوٹے کسانوں کو ایک لاکھ روپے تک بلا ضمانت قرض کی سہولت دی گئی ہے تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاد، مشینری اور زرعی قرضوں کی مزید سہولت فراہم کی جائے۔انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ''معیشت کے اصل ہیرو'' قرار دیا اور کہا کہ خطیر ترسیلات زر کی صورت میں انہوں نے ملک کو سہارا دیا۔ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بجٹ میں شامل مراعات اور قانونی تحفظات کو سراہا اور مزید سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔چوہدری نصیر نے کہا کہ ہمیں معیشت کو سیاست سے پاک رکھنا ہے، قومی اصلاحات کا تسلسل جاری رکھنا ہے اور سب مل کر بوجھ اٹھانا ہے تاکہ سب کا بوجھ کم ہو۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا موثر سفارتی مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
مزید قومی خبریں
-
ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
-
سب دی ماں اک نظرادھربھی۔ ظلم و ستم کی انتہا۔خاوند کا اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد۔حاملہ خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی
-
ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال
-
انسانی حقوق کی تنظیموں کو پنجابیوں کے قتل کی برملا مذمت کرنی چاہئے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
-
پاکستان کی خاطر متحد ہوں؛ سیاسی جماعتیں جشن آزادی بھرپور طریقے سے منائیں، شرجیل میمن
-
ہرچیز کا الزام میئر اور ڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے‘ مرتضیٰ وہاب
-
کراچی، قصبہ کالونی میں دیور نے 20 سالہ بھابھی کو قتل کردیا
-
صدر آصف زرداری سے ناصر حسین شاہ کی ملاقات، سندھ کے توانائی مسائل پرتفصیلی بریفنگ
-
گاڑی دھوتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ایک شخص جاں بحق
-
تھانہ عمرزئی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
-
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا دورہ آذر بائیجان، دونوں ملکوں کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کی وسعت کیلئے یادداشت پر دستخط کیے
-
انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال تمام سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ کے وسیع البنیاد اتفاق رائے پر منحصر ہے، طارق فضل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.