
ئ*یورپ، امریکا ، اسرائیل کا اصل ہدف اسلام اور ایران میں اسلامی حکومت ہے، لیاقت بلوچ
جمعرات 19 جون 2025 22:20
(جاری ہے)
غزہ کے بہادر فلسطینیوں نے ہر طرح کے اسرائیلی صیہونی ظلم و ستم اور قیامت خیز تباہی کا استقامت، صبر اور ایمانی جرآت سے مقابلہ کیا ہے اور ایران پر ناجائز صیہونی جارحیت کا ایرانی قیادت، عسکری اداروں اور عوام نے بڑی جرآت سے جواب دیا ہے۔
امریکہ، چین، روس، یورپ اور عالمِ اسلام کی قیادت کو مشترکہ بنیادوں پر تمام جنگوں کو ختم کرنے، تنازعات کو اصول اور حق کی بنیاد پر حل کرنے کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جس مائنڈسیٹ اور لہر پر سوار ہیں، وہ اس سے باہر آکر پہل کریں تو دُنیا بھر کے انسان امن کی طرف لوٹ آئیں گے۔ لیاقت بلوچ کی قیادت میں مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانہ اسلام آباد کا دورہ کیا، سفیرِ ایران رضا امیری مقدم اور سفارت خانہ کے دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی اور ایران پر اسرائیلی جارحیت، ایران کے خلاف امریکہ کے غیر معقول اور دھمکی آمیز رویے کی مذمت کی اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلہ میں ایران کے عوام کی استقامت کی تحسین کی اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی ایران کے ساتھ غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔لیاقت بلوچ نے راولپنڈی میں جماعتِ اسلامی، الخدمت فاؤنڈیشن کے معروف سیاسی سماجی رہنما ہارون الرشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور جماعتِ اسلامی کے رہنما ایٹمی توانائی کے سینئر انجینئر طاہر خان کے بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور جماعتِ اسلامی اسلام آباد کے دفتر میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں جنگ کے بڑھتے خطرات اور پاکستان کے لیے انڈیا، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے موجود خطرات میں پاکستان کے اندر صفوں کا درست ہونا، سیاسی بحرانوں کا حل سیاسی استحکام اور معاشی بحرانوں سے نبردآزما ہونے کے لیے بیرونی سہاروں سے نجات حاصل کرکے اپنی قوم، اپنے وسائل، زراعت، صنعت، تجارت، گھریلو صنعت کی مکمل سرپرستی کرکے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ جنگی حالات اور قومی سلامتی کے تحفظ اور نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پوری قوم کا حب الوطنی کا جذبہ خودکار نظام پر فعال ہوجاتا ہے لیکن اگر 25 کروڑ عوام کو درپیش مسائل کا حل تلاش نہ کیا گیا اور ریاستی نظام اشرافیہ، کرپٹ مافیا اور قومی وسائل کی بیدردی سے لُوٹ مار کی سرپرستی کرتا رہا اور حکومت اندرونی، بیرونی قرضوں نیز ٹیکسوں کے ظالمانہ نفاذ پر ہی انحصار کرتی رہی تو مستقبل بڑے خطرات اور بحرانوں سے دوچار ہوسکتا ہے۔لیاقت بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیرونِ ملک دورے اور فیلڈ مارشل چیف آف آرمی سٹاف کا دورہ امریکہ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اُسی وقت ملک کے لیے کارآمد ہوسکتے ہیں کہ جب ریاستی نظام کو ہائی برڈ نظام نہیں، عوامی اعتماد کی بحالی، قومی ترجیحات اور عوام کے شفاف، غیرجانبدارانہ حقِ انتخاب کو تسلیم کرلیا جائے۔ امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی اسٹیبلشمنٹ صیہونی لابی کے نرغے میں اور اُن کے تابعِ فرمان ہیں، تاریخ کا سبق یہی ہے کہ امریکہ سے خیر کی توقع رکھنا عبث ہے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.