
بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
ہفتہ 21 جون 2025 13:40
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ منظم انداز میں بھارتی حکومت کے مظالم اور مودی سرکار کے مکروہ چہرے کو عالمی سطح پر بے نقاب کریں۔
اوورسیز کشمیری عالمی پلیٹ فارمز پر اپنی آواز بلند کریں تاکہ دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور مظلوم کشمیریوں کو انصاف مل سکے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔صدر ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک حساس اور فوری توجہ کا متقاضی معاملہ ہے۔ لہذاہمیں چاہیے کہ عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور امریکی صدر کی اس پیشکش کو بنیاد بنا کر مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی ایجنڈے کا مستقل حصہ بنائیں۔اب اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم سفارتی محاذ پر اپنی کاوشوں کو مزید تیز کریں، اوورسیز کشمیریوں کو متحرک کریں اور دنیا کے ہر فورم پر یہ آواز اٹھائیں کہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے، جس کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تلاش کرنا ناگزیر ہے۔اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک ایسا دیرینہ تنازعہ ہے جو صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں، بلکہ سب سے بڑھ کر کشمیری عوام کی خواہشات اور قربانیوں سے جڑا ہوا ہے۔ جب تک اس مسئلے کے کسی بھی مذاکراتی عمل میں کشمیری عوام کو براہِ راست شریک نہیں کیا جاتا، تب تک ان مذاکرات کی کامیابی ممکن نہیں۔کشمیری اس مسئلے کے اصل فریق ہیں اور ان کی آواز کو نظر انداز کرنا تاریخ، انصاف اور انسانی حقوق کے تقاضوں سے روگردانی کے مترادف ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک انتہا پسند ہندو ہے اُس کی ہندو توا پالیسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے مودی کے مظالم میں تیزی پانچ اگست 2019 کے بعد آئی۔پانچ اگست 2019 کا سیاہ دن کشمیریوں کی تاریخ میں ایک اندوہناک باب کی صورت میں درج ہو چکا ہے، جب بھارتی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کر دیا۔ اس اقدام کے بعد مقبوضہ وادی میں ظلم و ستم، محاصرے، گرفتاریوں اور آزادی اظہار پر پابندیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا۔انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ایک معمول بن چکی ہیں اور کشمیری عوام مسلسل ریاستی جبر کا شکار ہیں۔سب سے تشویشناک امر یہ ہے کہ بھارتی حکومت ایک منظم سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔ غیر کشمیریوں کو زمینیں آلاٹ کی جا رہی ہیں،۔ یہ سب کچھ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بنیادی انسانی اصولوں کی صریحاًخلاف ورزی ہے۔عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوری دنیا کو اس سنگین صورتِ حال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کشمیری عوام کو ان کا جائز اور بنیادی حق حقِ خودارادیت دیا جائے، یہی واحد راستہ ہے جو اس دیرینہ تنازعے کو پرامن، منصفانہ اور پائیدار حل کی طرف لے جا سکتا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.