Live Updates

محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علما اور مشائخ اپنا بھر پور کردار ادا کریں ‘مولانا سید عبدالخبیر آزاد

ہفتہ 21 جون 2025 18:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) محرم الحرام میں امن وا مان کے قیام کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کنوینئر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب،چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمدعبدالخبیر آزادخطیب اما م بادشاہی مسجد لاہور کی زیر قیادت اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا قافلہ امن میں تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام جس میں مولاناپیر مسعود قاسم قاسمی،مفتی فتح محمد راشدی،علامہ شکیل الرحمن ناصرعلامہ رشید ترابی، مفتی عاشق حسین شاہ،مولانا عبد الستار نیازی،مفتی محمد احمد،میر آصف اکبر قادری، مفتی محمد شفیق اعوان،مولانا حسین مہدی،علامہ اشفاق علی چشتی مولانا قاضی عبد الغفارقادری،مولانا غلام یسین قادری،مولانا عبید اللہ قادری،قاری بلال گولڑوی، میاں اجمل عباس،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد،حاجی غلام حسین گیلانی،مولانا ابوسفیان حنفی،سعید انور،قاری عمر بن عبدالعزیز،منیجر اوقاف ساہیوال و دیگر ہمراہ تھے،گرینڈ النور ہال ساہیوال پہنچا،کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سیدآرپی او ساہیوال محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود،ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید،ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت،منیجر اوقاف ساہیوال حسنین احمد،ڈائریکٹر تعلقات عامہ عقیل،اے سی ساہیوال اورنگزیب اور ڈویژن ساہیوال سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام و مشائخ عظام وامن کمیٹیوں کے ممبران جن میں علامہ سید ضیا اللہ شاہ بخاری،مولانا طارق مسعود،حافظ عثمان،میاں نوید،مفتی ظہیر احمد، سید مرید عباس قاری عتیق، صاحبزادہ فیاض الحسن گیلانیضیا محی الدین گیلانی، مولانا اشفاق احمد،مولانا حبیب الرحمن ضیا،قاری منیراحمد طارق،پیر مظہر فرید شاہ،مولانا زبیر فہیم الحسن،شیخ اعجاز،مولانا شفیع قاسمیمفتی عمران انور،مولانا احسان صدیقی،قاری سعید عثمانی،مولانا ابو بکر صدیق ودیگرکی بھر پور نمائندگی تھی، تلاوت کلام پاک و بارگاہ رسالتماب ﷺ میں ہدیہ نعت کے بعد قائد قافلہ سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے عزم استحکام کے لائحہ عمل کا جو فیصلہ کیا ہے پوری قوم اور علما کرام اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے شکرگزار ہیں جنہوں نے محرم الحرام میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے اتحاد بین المسلمین کے قافلوں کو خصوصی طور پرپورے پنجاب میں بھیجا جو کہ امن وامان کا پیغام ہے، وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا،پاکستان کا تحفظ و دفاع پوری قوم کی ذمہ داری ہے اتحاد بین المسلمین،استحکام پاکستان،دفاع پاکستان اور پیغام پاکستان کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،حکومت و انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکر علمامذہبی راہنما اور عوام الناس پر یہ بھاری ذمہ داری عا ئدہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکر امن و سلامتی کے دشمنوں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیں محرم الحرام میں امن کو یقینی بنانے کیلئے علما اور مشائخ اپنا بھر پور کردار ادا کریں،پاکستان کی سلامتی و تحفظ و دفاع کیلئے پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج، قومی سلامتی کے اداروں اور اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے ساتھ کھڑی ہے،تمام علما کرام معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح عظیم اورافواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح و کامیابی امن کی جیت ہے،پاک فوج ہمارا فخر ہے آج جبکہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اس وقت ہم سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم من حیث القوم اپنی ذمہ داریوں سے عہد ہ برا ہوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھیں اس زریں اصول پر کار بند رہیں کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں اور کسی کے مسلک کوچھیڑو نہیں پر عمل پیرا ہوں،پیغام پاکستان،پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرناہم سب کی ذمہ داری ہے،اجلاس میں تمام علما اور مندوبین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ ساہیوال ڈویژن ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور کبھی یہاں پر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا یہاں سے آپ کو امن کی خو شبوئیں آئیں گیآپ با لکل اس ضمن میں بے غم رہیں ہم تمام مسالک یہاں پر متحد ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہاں پر کوئی مسئلہ نہیں ہیہم سب ساہیوال انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیںاور پیغام پاکستان کو منبر و محراب کے ذریعے ہر گھر میں آواز پہنچانے کا ذریعہ بنیں گے،آپ حکومت پنجاب کو ہماری طرف سے یہ اطمینان دلا دیں کہ ساہیوال ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے علما اور عوام ساتھ ہیںاور آپس میں کسی قسم کا کوئی نزاع نہیں ہیساہیوال سے ہمیشہ امن کی بات ہوئی ہے اورہوتی رہے گی، کیونکہ یہ ہماری اولین ذمہ داری ہیظالم اسرائیل غزہ و فلسطین و ایران پر اپنے ظالمانہ حملے بند کرے ورنہ فرعون کے عبرت ناک انجام کو یادرکھے،ایران نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھنڈا کردیا ہے ،اجلاس کے آخر میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے بتایا کہ عشرہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علما کرام پنجاب بھر میں دوروں کیلئے وفود جا چکے ہیںجو امن وامان کے سلسلے میں مختلف ڈویژن اور اضلاع حسب سابق امسال بھی اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے مقامی امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر امن امان کیلئے اپنی بھر پور کوششیں جار ی رکھیں گے اور اس ضمن میں ہمارا یہ پہلا اجلاس ساہیوال ڈویژن کی سطح پرہورہا ہے آخر میں ملک میں محرم الحرام میں قیام امن اور ملک کی سلامتی استحکامترقی و خو شحالی،حرمین شریفین کے تحفظ، مقبوضہ کشمیراور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات