پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات ،طارق حسن صدر منتخب

سہیل انور سیکرٹری جنرل ،(طارق حسن پینل)اکثریت سے کامیاب ہوگیا شجاعت حسین ،سالک حسین،سردار سلیم حیدر ،کامران ٹیسوری،مہدی شاہ سمیت دیگر کی مبارکباد

ہفتہ 21 جون 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات میں محمد طارق حسن صدر،سہیل انور سیکرٹری جنرل اور (طارق حسن پینل)اکثریت سے کامیاب ہوگیا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ کا انتخاب الیکشن کمیشن پاکستان اسپورٹس بورڈ کی زیر نگرانی لاہور میں منعقد ہوا۔جس میں چار سال کے لئے بالترتیب محمد طارق حسن مرکزی صدر، سہیل انور مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت طارق گروپ اکثریت سے جیت گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد طارق حسن پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ دریں اثناء مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان،گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، مسلم لیگ سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی، جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی خان، سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ، فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق،کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان و دیگر نے طارق حسن کو باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبار دی۔