
سیاست چمکانے والوں کی کارکردگی صفر، پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر دور میں عوامی مفادات کا تحفظ کیا،وفاقی وزیر انجنیئرامیرمقام
ہفتہ 21 جون 2025 22:40
(جاری ہے)
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2016 میں جب ملاکنڈ ڈویژن پر کسٹم ایکٹ نافذ کیا گیا تو وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اس کی شدید مخالفت کی اور میں نے جب وزیراعظم کو عوامی تحفظات سے آگاہ کیاتوبعد میں یہ فیصلہ واپس لیا گیا تھا۔
2018 میں فاٹا انضمام کے بعد جب نیا ٹیکس نظام نافذ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم نے ملاکنڈ ڈویژن کو اس سے مستثنیٰ قرار دلوایا۔ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے 2023 تک ٹیکس کا اطلاق مؤخر ہوا اور بعد ازاں مزید ایک سال کی توسیع کے ساتھ 2025 تک نرمی حاصل کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف مخصوص اشیاء پر محدود سیلز ٹیکس نافذ ہے، نہ کوئی کسٹم ڈیوٹی ہے نہ انکم ٹیکس کا اطلاق۔ بعض عناصر اپنے سیاسی وجود کی بقا کے لیے اس پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ معاملہ بھی صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے طے ہوا ہے۔ ہم نے تصادم نہیں بلکہ تدبر اور فہم کے ساتھ راستہ نکالا۔انجینئر امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا، خصوصاً سوات کے ساتھ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔ مراد سعید نے جان بوجھ کر سوات کے ترقیاتی منصوبے بند کیے، موٹروے منصوبہ ہو یا دیگر سکیمیں، سب کچھ روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، عدالتوں میں پیش کیا گیا، مگر میں نے ہر الزام کا سامنا کیا اور خود کو سرخرو ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جھوٹے بیانیے کے ذریعے قوم کو گمراہ کیا لیکن اب عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ اب بات بیانیے کی نہیں، کارکردگی کی ہے۔ قوم جان چکی ہے کہ کون خدمت کر رہا ہے اور کون صرف فریب بیچ رہا ہے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج نے ہر محاذ پر ملک کا وقار بلند کیا، بھارت کو شکست دی، سبز پاسپورٹ کو عزت ملی۔ ہم کشمیری عوام، فلسطینیوں اور ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی سطح پر جاری ظلم و بربریت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ مظلوموں کے حق میں ایک ہو کر آواز بلند کرے۔اس موقع پر انجینئر امیر مقام نے سوات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ کو 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک بھی دیا، جس پر وکلا برادری نے ان کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں مسلم لیگ ن لوئر سوات کے صدر قوی خان ایڈووکیٹ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری فضل رحمان نونو، سوات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد الیاس خان، جنرل سیکرٹری محمد قیوم مشوانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اویس شاہین، فنانس سیکرٹری بابر نعیم، پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اشفاق داؤدزئی اور پشاور ہائی کورٹ بار منگورہ بنچ کے نائب صدر محمد ارشاد خان اور سابقہ صوبائی امیدوار ارشاد خان بھی موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے انجینئر امیر مقام کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کی نمائندگی کرتی ہے۔خطاب کے اختتام پر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ہم سیاسی استحکام، ترقی، امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔ ہم جھوٹ، فریب اور افواہوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ خدمت، سنجیدگی اور عملی اقدامات کے قائل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.