
بھارت منشیات کی عالمی راہداری کا مرکز بنتا جا رہا ہے اورالزام پاکستان پر لگارہا ہے، کشمیر میڈیاسروس
ہفتہ 21 جون 2025 23:40
(جاری ہے)
اصل سوال یہ ہے کہ اگر بھارت کا سیکیورٹی نظام اتنا مضبوط ہے تو اتنی بڑی مقدار میں منشیات ان کی بندرگاہوں سے اندر کیسے داخل ہو رہی ہے؟بھارت حکومت کا موقف ہے کہ مندرہ پورٹ سے جو اڈانی گروپ کی ملکیت ہے، پکڑی گئی 21,000کروڑ روپے کی ہیروئن کی ترسیل ایران کے بندر عباس کے ذریعے ہوئی۔
اگر بھارت کی پورٹ سیکیورٹی اور کسٹمز ایجنسیاں اتنی مضبوط ہیں تو یہ کھیپ کیسے داخل ہوئی؟ اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ اندرونی ملی بھگت، رشوت خوری اور نچلی سطح پر کرپشن کا نتیجہ ہے ،نہ کہ پاکستان کا کوئی منصوبہ۔بھارت ایک طرف منشیات کا واویلا مچارہا ہے اور دوسری طرف بالی ووڈ میں منشیات کو رومانوی، فیشن ایبل اور بغاوت کی علامت کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ مثلا فلموں میںچرس،کوکین اورنشہ جیسی اصطلاحات عام ہیں۔اس کلچر سے بھارتی نوجوان متاثر ہو کر منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں لیکن اس کا الزام پاکستان پرلگایا جارہا ہے؟ یہ پروپیگنڈا نہیں تو اور کیا ہے؟بھارت نے پاکستان سے ملحقہ سرحدوں پر الیکٹرانک فینسنگ، تھرمل امیجرز، ڈرون نگرانی اور ہر وقت فوجی گشت کا نظام قائم کر رکھا ہے۔ ایسی صورتحال میں کوئی منشیات اسمگلربھارتی حکام کی مدد کے بغیر کیسے کامیاب ہو سکتا ہے؟ اگر بھارت محفوظ ترین بارڈرز کا دعویدار ہے تو منشیات کیسے داخل ہو رہی ہیں؟مندرہ کیس کو پہلگام حملے سے جوڑ کر بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا مہم تیارکرلی ہے۔یہ وہی طریقہ ہے جو پلوامہ حملے سے پہلے اختیار کیا گیا تھایعنی پہلے پروپیگنڈا، پھر حملہ اورپھر الزام۔ یہ خدشہ حقیقت بن سکتا ہے کہ بھارت ایک نیا فالس فلیگ آپریشن کر کے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے گا۔بھارت کو چاہیے کہ وہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے بجائے اپنے سسٹم کی کمزوریوں، بندرگاہوں پر کرپشن اور نشے کی فروغ پاتی ثقافت کا جائزہ لے۔ ایسے جھوٹے الزامات نہ صرف امن کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ خود بھارت کی ساکھ کو بھی متاثرکرتے ہیں۔یہ مہم محض میڈیا کی سنسنی نہیں بلکہ مربوط ریاستی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصدپاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرناتاکہ ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی اداروں کا دبائو برقرار رکھا جائے ،اپنے اندرونی سیکیورٹی نظام سے توجہ ہٹانا،اقلیتوںخاص طور پر مسلمانوں کے خلاف مزید ظالمانہ پالیسیوں کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنا،آئندہ انتخابات میں نام نہادقومی سلامتی کا بیانیہ بیچ کر ووٹ حاصل کرنا ہے۔اڈانی گروپ کی جو نریندر مودی کا قریبی اتحادی ہے، بندرگاہ پر اتنی بڑی مقدار میں ہیروئن کا آنا کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ کارپوریٹ،ریاستی انٹیلی جنس اتحاد منشیات کے کاروبار کو کنٹرول کر رہا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسیاں نہ صرف منشیات کے پھیلائو میں ملوث ہیں بلکہ اسے پراکسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو بدنام کر رہی ہیں۔یہی ایجنسیاں کل کو فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کوثبوت کے طورپر پیش کریں گی۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.