
گورنر ہائوس پشاور میں معرکہ حق، آپریشن بنیان المرصوص کی عظیم فتح کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک تاریخی مثال قائم کی، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو پاک فوج پر فخر ہے،گورنرفیصل کریم کنڈی
پیر 23 جون 2025 03:05
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انکے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج انہوں نے اپنی اور خیبرپختونخوا کے عوام کیجانب سے گورنر ہاؤس میں اس پروقار تقریب کی میزبانی کی، آج کی تقریب اپنی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کی گئی ہے، گورنر نے کہا کہ ملک بھر سے آنیوالے معزز مہمانوں کا گورنر ہاؤس تقریب میں شرکت پر مشکور ہوں، بھارتی جارحیت ہمارے لئے ایک امتحان تھا، انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک تاریخی مثال قائم کی، تمام پاکستانیوں اور امت مسلمہ کو پاک فوج پر فخر ہے، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سفارتی وفد نے کامیابی سے اپنے ملک کا موقف پیش کیا، پہلی مرتبہ پاکستانی فیلڈ مارشل کی امریکی صدر نے مہمان نوازی کی جو ہماری سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہے، یہ کامیابی نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی پاکستان کی فتح ہی.
گورنر نے کہا کہ ہم کسی کو بھی سرزمینِ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، معرکہ حق میں صوبہ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے مثبت کردار کی مثال نہیں ملتی،گورنر نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کر کے عالمی دنیا کو بہترین پیغام دیا، بھارتی جارحیت کیخلاف شاندار فتح پوری قوم کے اتحاد کی بدولت ممکن ہوئی، خیبرپختونخوا کے عوام کا بھی مشکور ہوں جو بھارتی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہی. گورنر نے کہا کہ اسرائیلی حملہ کیخلاف ایرانی حکومت و ایرانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، باطل کیخلاف فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور ایران ضرور فتح سے ہمکنار ہوگا-
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.