
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات، خطے میں امن واستحکام اور جغرافیائی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایرانی سفیر نے ایران اسرائیل امریکہ تنازع پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ودیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
فیصل علوی
پیر 23 جون 2025
13:00

(جاری ہے)
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کی مذمت کی تھی۔ پاکستان نے خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں پاکستان نے ایک بار پھر اس مؤقف کا اعادہ کیا تھا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کے تمام اصولوں کی خلاف ورزی تھے اور ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل تھا۔پاکستان نے شہری جان و مال کے احترام اور فوری طور پر اس تنازع کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔دفتر خارجہ کے بیان میں تمام فریقین سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون، خصوصاً بین الاقوامی انسانی قانون کی مکمل پاسداری کریں۔پاکستان نے کہا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جارحیت کے نتیجے میں کشیدگی اور تشدد میں غیرمعمولی اضافہ نہایت تشویشناک تھی۔ اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات خطے اور اس سے باہر بھی نہایت سنگین ہوں گے۔بعدازاں سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا تھا۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھیگی، ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ تنازع کے پرامن حل کیلئے سفارتکاری کو موقع دیا جائے۔ ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی پی نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پربہترین اندازمیں اجاگرکیا اوراسرائیلی وبھارتی لابی کو شکست دی ، مراد علی شاہ
-
کراچی، ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جیل میں پھر ہنگامہ، قیدیوں کی چیخ و پکار
-
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی 10 کھرب روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے‘احمد خان بھچر
-
ملک بھر میں 25 جون سے مون سون بارشوں کے آغاز کا امکان
-
صدرٹرمپ سے فیلڈمارشل کی ملاقات پاکستان کی سٹریٹیجک اہمیت کی عکاس ہے، وزیراعظم
-
تاریخ کے سب سے بھاری بم گرانے کا فیصلہ شام 7 بجے کیا گیا، امریکی بی 2 طیارے کس وقت ایرانی حدود میں داخل ہوئے، تفصیلات سامنے آ گئیں
-
لاہور میں ناجائز تعلقات کے شبے میں خاتون نے شوہر اور بھتیجی کی جان لے لی
-
چین کا عالمی برادری سے جنگ کے اثرات معیشت تک پھیلنے سے روکنے کے اقدامات پر زور
-
تہران کے خلاف جارحیت بے بنیاد ہے، روس ایرانی عوام کی مدد کے لیے تیار ہے.صدرپوٹن
-
وزیراعظم کی کیش لیس نظام کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل لین دین کو آسان بنانے کی ہدایت
-
وزیراعظم سے مصدق ملک کی ملاقات ،پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی
-
5 کروڑ تک کے کیسز میں عدالتی وارنٹ کے بغیر گرفتاری نہیں ہوسکے گی،وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.