Live Updates

پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

پیر 23 جون 2025 23:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام میں امن و امان کے قیام، بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کیلئے انتہا پسندی، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کی مشاورت سے پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیرصدارت مختلف مکاتب فکر اور مذاہب کے علماء و مشائخ کے ہمراہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، خطباء، ذاکرین ، واعظین ، پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں گے ، کسی بھی خطیب ، ذاکر یا واعظ کے ضابطہ اخلاق کے خلاف عمل کی تائید و حمایت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا۔ لاہور میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے اجلاس کے بعد ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کی، اجلاس میں مولانا اسد عبید ، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ ڈاکٹر محمد سبطین اکبر، علامہ رائے ظفر علی، آغا شاہ حسین قزلباش ، خرم نقوی ، قاسم علی شاہ ، شکیل الرحمن ناصر ، حافظ اصغر گجر، سید بابر شاہ ، حاجی محمد طاہر جاوید نقشبندی، علامہ محمد کامران رضا قادری، سید سجاد حیدر نقوی ، مولانا عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا قاری مبشر رحیمی، قاری فیصل امین، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن ، مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا حبیب الرحمن عابد،مولانا امین الحق اشرفی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ، مولانا عبد الرشید ، مفتی محمد عمر فاروق ،مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ،مولانا محمد احمد مکی،مولانا عزیز الرحمن معاویہ ،مفتی عمران معاویہ ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرئوف ، مولانا مطلوب مہار ،مولانا زبیر کھٹانہ ،مولانا عقیل زبیری ،قاری عزیز الرحمن ،مولانا شبیر کھٹانہ، مولانا قاسم سانگی، مولانا منیب الرحمن حیدری، اوراور دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

اجلا س میں اسرائیل اور امریکہ کی طرف سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حلیف گریٹر اسرائیل بنانے کے منصوبہ پر عمل کر رہے ہیں۔ ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور ہمارا پڑوسی ہے ، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا ایران کا عالمی قوانین کے مطابق حق ہے۔کسی بھی ملک کو اس کے دفاع اور سلامتی کو مضبوط بنانے کا حق عالمی قوانین دیتے ہیں لہذا ایران کو بھی یہ حق حاصل ہے۔

عالم اسلام نے سعودی عرب کی سربراہی میںا یک مضبوط موقف اپنا یا ہے اور حکومت پاکستان کا موقف پاکستان کے عوام اور عالم اسلام کے مسلمانوں کی ترجمانی ہے۔ہم ایران کی حکومت اور عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیںاور جنگ کے خاتمے کیلئے سعودی عرب ، ترکیہ ، روس کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ہم چین ، روس ، یورپی یونین ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حقوق اور ا?زاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریںاور عالمی امن سے کھیلنے کی اسرائیل اور ہندوستان کی سازشوں کے خلاف اقدامات کریں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات