
آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس، متعدد قراردادیں متفقہ طور پر منظور
منگل 24 جون 2025 18:53
(جاری ہے)
اس وقت تک اسرائیل 60 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بھی شہید کر چکا ہے۔ یہ ایوان اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں ۔
یہ ایوان اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی بھر پور حمایت کرتا ہے ۔ یہ ایوان امت مسلمہ بالخصوص ’’او آئی سی ‘‘ کو ایران کی بھر پور حمایت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ وزراء حکومت سردارجاوید ایوب اور چوہدری قاسم مجید کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہاگیاکہ پاک بھارت جھڑپوں کے دوران پاکستان کے اصولی موقف کے ساتھ افواج پاکستان کی عالمی سطح پر بہترین ترجمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں حاصل ہونے والی تاریخ ساز فتح مبین کے بعد دنیا بھر میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح سفیر پاکستان اور محافظ کشمیر کا کردار ادا کرتے ہوئے سفارتی کامیابیاں حاصل کیں اس پر یہ ایوان انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ایوان افواج پاکستان کے آفیسران اور جوانوں کی حب الوطنی، قوت ایمانی، شوق شہادت کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ نیز اہل کشمیر کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو کی دفاع وطن کے لئے پیش بندی پر انہیں سلام عقیدت پیش کرتا ہے اور بھارتی وزیر اعظم نریند مودی ، ان کی بنیاد پرست قیادت اور میڈیا کی جانب سے تسلسل کے ساتھ وطن عزیز پاکستان اور ریاست جموں و کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی کی پر زور مذمت کرتا ہے اور ایک بار پھر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو اپنے غیر مشروط تعاون کا یقین دلاتا ہے۔ وزیربرائے ٹیوٹا سردارعامر الطاف کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہاگیاکہ قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا یہ اجلاس ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس حملے میں شہید ہونے والے ایرانی بھائیوں کی شہادت کو سلام پیش کرتا ہے اور عالمی رہنماؤں اور دنیا سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ اس جنگ کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایوان کی رائے میں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی وجہ سے دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔یہ ایوان فلسطین، غزہ اور ایران کے بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ’’او آئی سی ‘‘ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔ یہ ایوان اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور یہ ایوان تمام اسلامی ممالک جنہوں نے جنگ کے دوران ایران کی سفارتی و اخلاقی حمایت کی، کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 26 جون بروز جمعرات دن 02 بجے تک ملتوی کردیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.