
افغانستان کوتجارت، تعلیم وصحت میں شراکت دار بنا نا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے،سراج الحق
جمعہ 27 جون 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس حقیقت کوکوئی بھی نہیں جھٹلا سکتا کہ پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں افغانوں کی مدد کی ہے اورافغانستان میں استحکام افغانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ افغانوں نے امریکی سامراج،پاکستان نے اکھنڈ بھارت اور ایران نے گریٹر اسرائیل کے عزائم خاک میں ملا کر عالم اسلام کی حقیقی قیادت کا حق ادا کردیاہے۔ اس موقع پر افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا پہلا رشتہ اسلام کا ہے اور افغان عوام آج بھی پاکستانی بھائیوں کی قربانیوں کو یادرکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری میں حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ دونوں جانب کے سیاسی قائدین،علماء کرام،تاجر،دانشور،صحافی ،کھلاڑی،شاعر،ادیب اور فنکار باہمی ملاقاتوں اور رابطوں کے ذریعے اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔پاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے اس موقع پر کہا کہ پاک افغان تجارت کا حجم پہلے 2.5 ارب ڈالر تھا جو حالیہ کشیدگی کے باعث متاثر ہوکر 80 کروڑ ڈالر کی کم ترین سطح پر پہنچاہے لیکن اب آہستہ آہستہ دو طرفہ تجارت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ،ویزہ پالیسی اور بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنایا جائے تاکہ تاجروںاورڈرائیوروں کو در پیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔ ممتاز تجزیہ کاراور سینئر صحافی محمود جان بابر اور چیئرمین آئی آر ایس ڈاکٹر محمد اقبال خلیل نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کو نہ صرف سفارتی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے بلکہ عوامی سطح پر رابطے، تعلیم، علاج اور ثقافت کے شعبوں میں بھی مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کاغان میں بی آئی ایس پی ڈائنامک رجسٹریشن سینٹر کا افتتاح کیا
-
خواتین میں سروائیکل کینسر کی روک تھام کیلئے ہیومین پیپلوما وائرس ویکسین تک رسائی حکومت پنجاب کی بڑی کامیابی ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کین کمشنر پنجاب کا 8 شوگر ملز کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
-
پنجاب حکومت کا لاہور میں اگلے سال ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان
-
رانا ثنا اللہ کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پنجاب کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری
-
گورنر خیبر پختونخوا کی سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے جوانسال صاحبزادے کے انتقال پر اظہارافسوس
-
گورنرخیبرپختونخوا کا سیلاب کے بعد افغان قونصلیٹ جنرل پشاور کی جانب سے اظہار تعزیت اور یکجہتی پر شکریہ
-
پنجاب میں 1270ٹریفک حادثات، 6افراد جاں بحق جبکہ 1537زخمی
-
راولپنڈی،لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
-
اسلام آباد،چھ اشتہا ری مجرمان سمیت 16جر ائم پیشہ عناصر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.