
خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں ،فیصل کنڈی
گزشتہ 12 سال سے صرف بیان بازی کی سیاست کی جا رہی ہے، سانحہ سوات پر وزیراعلی کو مستعفی ہو جانا چاہئے،گورنرخیبرپختونخوا
ہفتہ 28 جون 2025 18:25
(جاری ہے)
ڈی سید اسلامیہ سکول اینڈ کالج سید سکندر منصور شاہ کے علاوہ ہری پور چیمبر اف کامرس کے ممبران و عہدیداران کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ بھارتی جارحیت ہمارے لیے ایک بڑا امتحان تھا جس کا پاک افواج نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف عسکری بلکہ سفارتی میدان میں بھی پاکستان کی فتح ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اس امر پر فخر کا اظہار کیا کہ پہلی مرتبہ ایک پاکستانی فیلڈ مارشل کو امریکی صدر نے مہمان نوازی کا شرف بخشا، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور لیویز کے شہدائ کے ورثائ کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کارڈز جاری کیے جائیں تاکہ انہیں مالی مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے میڈیا نے عالمی دنیا کو بہترین پیغام پہنچایا اور ثابت کیا کہ پاکستانی قوم مشکل وقت میں متحد رہتی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے ملکی معیشت کے استحکام میں تاجر برادری کے کردار کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں.گورنر نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا سیاحت کے لحاظ سے موزوں صوبہ ہے، مذہبی سیاحت کے بھی بے پناہ مواقع دستیاب ہیں اور ملک بھر سمیت بیرون ملک کے سیاح خیبر پختونخوا آتے ہیں. لیکن حالیہ سوات جیسے حادثات کی وجہ سے سیاح صوبہ میں آنے سے گریز کرتے ہیں، صوبائی حکومت کو سیاحتی علاقوں میں نہ صرف سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی بلکہ سیاحوں کو حفاظت کیلئے بھی اقدامات اٹھانے ہوں گی.انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحوں کو کوئی سہولیات میسر نہیں ہیں گزشتہ 12 سال سے صرف بیان بازی کی سیاست کی جا رہی ہے، سانحہ سوات پر وزیراعلی کو مستعفی ہو جانا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.