Live Updates

بلاول بھٹو امن کے سفیر،بھارت کو دنیا میں بے نقاب کیا ،صبا کاکڑ

صدر مملکت آصف زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شعبہ خواتین بلوچستان

اتوار 29 جون 2025 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین بلوچستان کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات صبا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے شہید قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی بے نظیر بھٹو کے ویژن کے مطابق خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشرے میں اعلی مقام دلانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی اس پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو پارٹی میں فرنٹ لائن میں رکھتے ہوئے انہیں نا صرف اعلی منصبوں پر فائض کیا بلکہ پارٹی میں اہم عہدے بھی دیے بلوچستان جیسے پسماندہ اور قبائلی نظام کے ہوتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ خیز قیادت میں صوبائی صدر شعبہ خواتین بلوچستان غزالہ گولہ کی زیر صدارت خواتین ونگ بلوچستان مدر ونگ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے عوام الناس بالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے اپنی رہائش گاہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صبا خان کاکڑ نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر حالیہ پاک، بھارت جنگ کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال اور بھاگتی ناپاک عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے پاکستانی مشن کی قیادت کرتے ہوئے جس خوبصورت انداز میں مقدمہ لڑتے ہوئے بھارت کو بے نقاب کیا وہ قابل ستائش ہے بلاول بھٹو زرداری کے کامیاب عالمی دوروں کے نتیجے میں آج بھارت تنہا ہو کر رہ گیا ہے پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت کو عالمی سطح پر ہر جگہ منہ کی کھانے پڑ رہی ہے یہ سب بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ کامیاب سفارتی حکمت عملی کا نتیجہ ہے جس پر جیالوں کو فخر ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات