
حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، احس اقبال
اتوار 29 جون 2025 17:30
(جاری ہے)
اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے تعمیرات و مواصلات رانا سلیم حنیف،سابق ناظمین طارق نواب پراچہ ،چوہدری انور جٹ، فرخ خان ڈاہا ضلعی جنرل سیکرٹری، ،میاں اکرام اللہ کمبوہ ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شاہد خان،مامون خان ڈاہا ،زوہیب خان ڈاہا ،قلزم بشیر احمد ،انجنئیر عبدالرحمن، راحیل عاسی،مرزا صلاح الدین، شجاعت شفاعت کمبوہ ،ضلعی مسلم لیگی قائدین و کارکنان موجود تھے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ تھے ،حاجی عرفان خان ڈاہا نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وفاداری نبھائی اور اصولی سیاست کو فروغ دیا،چٹان کی طرح ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کےساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ۔ مرحوم خانیوال کی پہچان تھے اور جمہوریت کی مضبوطی میں ان کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ان کی وفات سے پارٹی کو نا تلافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی کے مطابق ملک کے ہر ضلع میں ایک یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ خانیوال میں بہت جلد یونیورسٹی کےقیام کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹی کیمپس کھولنے سے ہزاروں طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ نارووال یونیورسٹی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں 7 ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں جن میں 5 ہزار سے زیادہ طالبات شامل ہیں۔ احسن اقبال نے پی ٹی آئی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے پی میں پندرہ سال اقتدار میں رہنے والی حکومت سوات سانحہ میں ریلیف کا بندوبست تک نہ کر سکی۔ سیلاب میں بہہ جانے والے افراد کی ویڈیو دیکھ کر ہر شخص اشکبار اور رنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے مخصوص نشستوں سے متعلق انصاف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی تقسیم اب کھل کر سامنے آ چکی ہے، ایک دھڑا اندھی تقلید میں ملکی اداروں کے خلاف سرگرم ہے جبکہ دوسرا جمہوریت پسند سوچ کا حامل ہے جسے اپنا راستہ متعین کرنا ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر الزام عائد کیا کہ اس کی سیاست دشمن ممالک کے ایجنڈے سے مشابہت رکھتی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ملنے کے شواہد فارن فنڈنگ کیس میں موجود ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ جب پاک فوج نے 7 اور 10 مئی کو بھارت کو شکست دی اور فیلڈمارشل کو عالمی سطح پر سراہا گیا، اس وقت بھی پی ٹی آئی نے پاکستان مخالف مظاہروں کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی، تعلیم کے فروغ، اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے اور خانیوال میں یونیورسٹی کا قیام اسی وژن کی ایک کڑی ہے۔کا شتکاروں کو درپیش مسائل اور ٹیکس اصلاحات بارے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات وتعمیرات رانا سلیم حنیف کی تجاویز متعلقہ حکام اور وزیراعظم کو پہنچانے کا وعدہ کیا ۔ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا وفاقی وزیر احسن اقبال کا تعزیت کے لیے آنے پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ تصاویر بنائیں اور مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔\378مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.