Live Updates

فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی، شرجیل میمن

پاکستان کا حقیقی موقف بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے رکھا، انہوںنے پارلیمنٹیرینز کے وفد کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کو بے نقاب کیا،سینئروزیرسندھ

پیر 30 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)سندھ کے سینئر وزیرشرجیل میمن نے کہا ہے کہ فی الحال پیپلز پارٹی کو وفاق میں شمولیت کی کوئی آفر نہیں کی گئی،پاکستان کا حقیقی موقف بلاول بھٹو نے دنیا کے سامنے رکھا، انہوںنے پارلیمنٹیرینز کے وفد کے ساتھ دنیا بھر میں بھارت کو بے نقاب کیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ سندھ حکومت صوبے میں بہتری کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستان میں بہترین صحت کی سہولیات سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، لوگ ملک بھر سے یہاں علاج کروانے آرہے ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری فورسز دشمن کو ہر محاذ پر نقصان پہنچا رہی ہیں، وزیرستان میں 13 فوجی جوانوں کو شہید کیا گیا انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول نے سندھ طاس معاہدے پر جو کہا اسی مقف کی عالمی عدالت نے تائید کی، عالمی عدالت کے فیصلے کا کریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہا کہ سندھ کے بجٹ میں گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہ میں 12 فیصد جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ناکام ہوچکی ہے، بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات