
پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،عظمیٰ بخاری
پیر 30 جون 2025 15:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ادویات پہنچانے سمیت مفت علاج کی سہولیات دی جا رہی ہیں،سرگودھا کارڈیالوجی کے آؤٹ ڈور نے کام شروع کر دیا ہے،ایک ہزار بیڈز پر مشتمل کینسر ہسپتال بننے جا رہا ہے، اس سال دسمبر میں او پی ڈی شروع ہو جائے گی،22 ارب روپیہ صحت کارڈ کی مد میں ادا کیا ہے،سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی مد میں ادائیگی سپیشلائز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔
انہوں نے کے پی کے کی حکومت کی کارکردگی بارے کہا کہ پہلے سوات کے ایک ٹیلے پر خاندان کو مرنے کیلئے چھوڑ دیا گیاپھر پنجاب میں یہ لاشیں ڈھونڈنے نکل پڑے،یہ اپنی نالائقی چھپانے کیلئے معصوم بچوں کو بھی نہیں چھوڑتے،ساہیوال ہسپتال حادثے میں ذمہ داران کو وزیر اعلیٰ نے خود ہتھکڑیاں لگوائیں،سرکاری ہسپتال والے کسی مریض کو کسی بھی سٹیج پر انکار نہیں کرتے،مریم نواز کا حکم ہے سرکاری ہسپتال انتظامیہ انکار نہیں کر سکتی،نجی ہسپتالوں سے ساہیوال ہسپتال لائے جانے والے بچے ڈیتھ بیڈ پر تھے،تین بچے انڈر ویٹ تھے، سیکرٹری ہیلتھ خود موقع پر پہنچے اور انکوائری کروائی گئی،بارہ نجی ہسپتال جہاں نیو بورن بچوں کو مطلوبہ سہولیات میسر نہیں تھیں ان کو بھی سیل کیا گیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ کہا ہے کہ بد تمیزی،بیہودگی میں آپ کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا،آئیں کارکردگی میں مقابلہ کریں،عوام کوبتائیں کے پی کے میں کتنے ہسپتال بنائے گئے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بے ضابطگی کو حکومت پنجاب میں چھپانے کی ضرورت نہیں ہے،جنہوں نے توشہ خانہ نہیں چھوڑا، زکوۃٰ خیرات نہیں چھوڑی،زکوۃ کے پیسے پر پہلی آف شور کمپنی کس نے بنائی عمران خان نے بنائی،چندہ خیرات کھانے والے ہم سے سوال پوچھیں گے۔وزیر اطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صحافی کالونی کا ذکر اس لئے نہیں کیا کہ میں وہ بات نہیں کرتی جوعملی طور پر نہ کر پاؤں،صحافی کالونی پر بیشتر کام ہو چکا ہے ایک دھکا باقی ہے انشااللہ جلد خوشخبری دینگے۔انہوں نے کہا کہ ڈمی اخبارات کا خاتمہ اور بند ہونا اچھی بات ہے کیونکہ ڈمی اخبار دیگر حق کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نمبر گیمز ہوتی ہے دیکھیں کیا بنتا ہے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد۔انہوں نے کہا کہ پشاور کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پہلے بھی انہوں نے حلف نہیں لینے دیا تھا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وویمن پولیس اسٹیشن اگر نہیں ہیں مگرپنجاب میں لیڈیز پولیس اہلکار موجود ہیں،لاکھوں خواتین نے ورچوئل پولیس اسٹیشنز سے مدد لی اوران کے مسائل حل ہوئے،خواتین ہر فیلڈ میں پیش پیش ہیں جس پر انہیں فخر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہی بجلی کی قیمت میں کمی کی تھی،پی ایم نے 200 یونٹ کے حوالہ سے بات کی ہے،پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہی پاس آن کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صوبائیت کارڈ نہیں کھیلنا چاہتے مگر سوات واقع سراسر نالائقی ہے سوات کے متاثرین کو اگر ریسکیو کرلیا جاتا تو ان کی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا۔،2022 میں بھی سوات میں ایساہی واقعہ ہوا مگر اس بار پھر آپ امدادی کیمپ نہیں لگا سکے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بارے میں منفی مہم جہالت کے سوا کچھ نہیں،ہم سے وہ سوال پوچھتے ہیں جن کا اپنا دامن کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی آڈٹ رپورٹ شائع نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کی گئی،کے پی کے حکومت کی کرپشن کی لمبی داستانیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا کام فتنہ ڈالنا ہوتا ہے،عثمان بزدار اور پرویز الٰہی کے دور میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے،40 وزارتوں میں کرپشن کی گئی۔۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ولڈ بنک کے ساتھ ملکر 40 شہروں میں رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی کام شروع ہو جائیں گے۔فیصل آباد میں جولائی کے آخر تک میٹرو بس سروس پر کام شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم سے اگر کوئی غلطی ہوگی تو ہم معافی مانگیں گے۔وزیر اطلاعات نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.