اڑان پاکستان معاشی ترقی کا روڈمیپ موجود ہے،ہرشعبے کے مطابق پالیسی اور لائحہ عمل تیارہے،چودھری جعفراقبال

ایک سال کے مختصرعرصے میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں7سی8روپے فی یونٹ کمی سمیت عوامی ریلیف کے متعدد اقدامات اورآئندہ بھی عوامی مفاد کے منصوبے بنیںگے،عشرت اشرف مسلم لیگی رہنما

پیر 7 جولائی 2025 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی وسینیٹر چودھری محمد جعفراقبال نے جاری بیان میں کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی قائد نوازشریف کی سرپرسرستی میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میںپاکستان کو ترقی یافتہ، خوشحال اور خودکفیل بنانے کے مشن پر گامزن کرکے ایک مرتبہ پھر اڑان بھرچکاہے، پاکستان کی مزیدتیز رفتار ترقی کیلئے ہمیں سب کو مل کر کام کرناہوگا۔

رکن صوبائی اسمبلی عشرت اشرف نے کہاکہ اڑان پاکستان میں ملک کی معاشی ترقی کیلئے مکمل روڈ میپ موجود ہے،ہر شعبے کے مطابق پالیسی اور لائحہ عمل تیار ہے اب صرف عملدآمد کی ضرورت ہے ، اب ہماا امتحان بھی یہی ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت تمام اہداف حاصل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما چودھری محمد جعفراقبال نے کہاکہ ملکی سیاست میں قائدنوازشریف کا کردارایک مسلمہ حقیقت ہے اور وہی پاکستان کی تعمیر وترقی اور استحکام کے حقیقی خالق ہیں جنہوںنے ملک میں میگا پراجیکٹس کے جال بچھائے،موٹرویزبنائیں،لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کاخاتمہ کرکے امن بحال کرایا اور ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے سمیت صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی،پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے نوازشریف کی کاوشیں قابل تعریف ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا اورموجودہ مشکل ترین حالات میں قائدنوازشریف کی رہنمائی سے وزیراعظم شہبازشریف دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے کوشاں ہیں،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے، اس وقت پوری دنیا کے مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی تعریف کررہے ہیں۔