پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی، اسحاق ڈار

بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے، بھارتی سیاسی قیادت کبھی کہتی ہے جنگ بندی عارضی ہے اور کبھی کہتی ہے یہ ٹریلر تھا فلم باقی ہے،ہم نے تو اپنا حساب چکا دیا ہے،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا پاکستانی کمیونٹی سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 11 جولائی 2025 14:43

پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی ..
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست ہضم نہیں ہو رہی، وہ کبھی کہتی ہے جنگ بندی عارضی ہے اور کبھی کہتی ہے یہ ٹریلر تھا فلم باقی ہے،ہم نے تو اپنا حساب چکا دیا ہے،کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھابھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے ہی نہ اس کا رخ موڑ سکتا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر بھارت کیلئے فضائی حدود بند کی۔بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنزکیلئے حدود بندکی، بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فوجی سطح پر سیزفائر مکمل طور پر مؤثر ہے مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اس حقیقت کو برداشت نہیں کر پا رہی۔

بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اورپاکستان مخالف اقدامات کئے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے اٹاری بارڈر بند کیا، ہم نے واہگہ بارڈر بند کر دیا۔ سکھ کمیونٹی کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے کینسل کر دیئے۔

ہم نے بھارتی پروزاروں کیلئے اپنے فضائی راستے بند کر دیئے۔بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کئے ہم نے بھی وہی اقدامات بھارت کیخلاف کئے۔ بھارت نے پہلے ہمارے سفارتکار کم اور انہیں ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھیجا تو ہم نے بھی جیسے کا تیسا جواب تھا۔بھارتی بیانیے کو عالمی سطح پر پذیرائی نہیں ملی ہم روایتی نہیں اقتصادی سفارتی کاری پر عمل پیرا ہیں۔

پاکستان کے سفارتی سطح پر تنہا ہونے کے بھارتی دعوے غلط ثابت ہوئے۔ دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہم ہیں۔ ہم نے اس بار بھارت کا جھوٹا بیانیہ دنیا میں بننے ہی نہیں دیا۔ بھارت نے پلوامہ واقعے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تھا۔ نائب وزیروزیراعظم اسحاق ڈار کایہ بھی کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے 4 روز بعد وزیراعظم نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کی، لیکن اب تک جواب نہیں آیا۔

بھارت کا جارحانہ رویہ اور یکطرفہ اقدامات اسے عالمی سطح پر تنہائی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ بھارتی بیانیے کو دنیا میں کوئی پذیرائی نہیں ملی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں کچھ پالیسی غلطیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انہوں نے کہا کابل جا کر چائے پینے اور سرحد کھولنے جیسے اقدامات سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا۔اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو معاہدوں کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرائے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور آبی تنازعات کا مستقل حل ممکن ہو سکے۔

پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم ہر پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، پاکستانی برادری سے مل کر دلی خوشی ہوئی، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں ٹیک آف کیا، تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا، ہم 2018 تک دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بن چکے تھے۔

چند سالوں میں پاکستان نے جی 20 ممالک میں شامل ہونا تھا، لیکن پاکستان میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔پاکستان 24 ویں معیشت سے 47 ویں معیشت پر چلا گیا، 2020 میں ڈیفالٹ سر کے دہانے پر کھڑا تھا، وزیراعظم شہبازشریف کی سربراہی میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان 16 ماہ میں پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 11 فیصد پر آچکا۔ مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، معاشی بحالی کیلئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کو جی 20 ممالک میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔