بلوچستان میں مسافروں کوبسوں سے اُتارکر قتل کئے جانے کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے ،محمد سلیم عطاری

منگل 15 جولائی 2025 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2025ء)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیاگذشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کی جانب سے شناخت کرکے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نومسافروں کوبسوں سے اُتارکراغواکرکے قتل کیاگیا جو کہ لئے لمحہ فکریہ ہے ۔

ان خیالات کااظہارایک نجی پروگرام میں سیاسی رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔محمدسلیم عطاری نے مسافروں کے لواحقین سے اظہارہمدردی کیا۔مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ حکومت اوراپوزیشن جماعتوں کا یہ بات سمجھنا بہت ضروری ہے کہ دہشت گردوں کا نشانہ عوام کے ساتھ ساتھ ،سیکیورٹی فورسز،پولیس کانسٹبلری،ایف سی،فوج،رینجرزدویگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاربن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی محاذ آرائی سے نقصان ملک وقوم کا ہورہاہے ، تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پیچ پربیٹھ کراس اہم مسئلہ کا حل نہ نکالناافسوس ناک طرزعمل ہے ،ہرکوئی واقعہ کی مذمت کرکے حکومت کوتوجہ مبذول کرواتاہے،لیکن وفاقی، صوبائی حکومتیں ،وزارت داخلہ اس حوالے سے کوئی اہم پیشترفت کرنے کوتیارنہیں ہوتے صرف بات انکوائری اورمذمت تک محدودرہتی ہے،چنددن بعد پھر کوئی سانحہ ہوجاتاہے،سیاست دانوں کی توجہ حکومت گرانے میں، بنانے میں یاپھر کسی کورہائی دلوانے میں لگی ہوئی ہے ۔

محمدسلیم عطاری نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پارلیمنٹ میں موجوداورپارلیمنٹ سے باہر تمام سیاسی جماعتوں کو قومی اتفاق رائے پیداکرنے کی ضرورت ہے۔محمدسلیم عطاری نے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر میں نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی اپیل کی ہے ۔