Live Updates

رواں سال پاکستان میں معمول سے 80فیصد زائد بارشیں ریکارڈ

116ہلاکتیں رپورٹ ،بارشیں برسانے والا نیا سسٹم بھی پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے

جمعرات 17 جولائی 2025 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء)پاکستان میں مون سون کا تیسرا اور زوردار اسپیل جاری ہے،مجموعی طور پر رواں سیزن میں معمول سے 80فیصد زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہیں، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ایک سو سولہ افردا جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات فاروق ڈار کے مطابق 80فیصد سے زائد بارشیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہوچکی ہے، کشمیر میں 22،بلوچستان میں 142اور گلگت بلتستان میں 55فیصد زیادہ بارشیں ہوچکی ہیں ،خیبر پختوانخواہ میں 33جبکہ پنجاب میں 124فیصد بارشیں زیادہ ہوئی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ کے مطابق سندھ کے علاوہ ملک بھر میں معمول سے بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ مون سون کا سلسلہ ابھی رکنے والا نہیں،بارشیں برسانے والا نیا سسٹم بھی پاکستان میں داخل ہونے کو تیار ہے، اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشیں ہوں گی۔ بڑے شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات