پاکستان پیپلز پارٹی کمالیہ کے سٹی صدر رانا نسیم اقبال کودا کے ہمراہ ترجمان پیپلز پارٹی کمالیہ پیر محمد یوسف

جمعرات 17 جولائی 2025 22:59

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کمالیہ کے سٹی صدر رانا نسیم اقبال کودا کے ہمراہ ترجمان پیپلز پارٹی کمالیہ پیر محمد یوسف بخاری، سٹی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی محمد ریاض منہاس اور محمد اقبال شاہین قریشی نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تفصیلی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی وائی او اسلام آباد کے صدر حافظ رانا محمد سلیمان خان اور عبدللہ عباس سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے گورنر پنجاب کو کمالیہ کے علاقائی مسائل سمیت کمالیہ یونیورسٹی کے حوالہ سے دیگر معاملات پر تحفظات سے آگاہ کیا گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے 24 گھنٹے عوام اور پارٹی ورکروں کے لیے کھلے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی اپنی پارٹی ہے اور غریبوں کی آواز حق ہم اپنے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں پارٹی ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ہم کسی صورت میں پارٹی کے ذمہ دار اور کارکنوں سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے مزید انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کا حصہ ہیں نہ بھی ہوں تو جمہوریت کی بقا اور ملکی مفادات کی خاطر حکومت کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے انہیں بھی ہمارے تعاون کا اچھا صلہ دینا چاہیے سٹی صدر رانا نسیم اقبال کودا، ترجمان پیپلزپارٹی پیر محمد یوسف بخاری ،سٹی جنرل سیکرٹری محمد ریاض منہاس اور محمد اقبال شاہین سٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب سلیم حیدر کو کمالیہ آنے کی دعوت بھی دی گورنر پنجاب نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا جلد تاریخ دیں گے آپ جا کر تیاری کریں کمالیہ پیپلز پارٹی کے عہدے دران نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی کمالیہ آمد ہمارے لیے خوشی کا باعث ہوگی آپ کمالیہ آئیں آپ کا تاریخی اور مثالی استقبال کیا جائے گا۔