Live Updates

ملک میں جمہوریت سیاست اور ملک دشمنی پر مبنی ہے عوام کا سیاست اور بیلٹ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے،کاشف سعید شیخ

آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالادستی سے ہی ملک ترقی اوربانی پاکستان کا اسلامی فلاحی وجمہوری مملکت خداد کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکتا ہے،امیرجماعت اسلامی سندھ

جمعرات 17 جولائی 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2025ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ آئین وقانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی بالادستی سے ہی ملک ترقی اوربانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناحؒ کا اسلامی فلاحی وجمہوری مملکت خداد کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکتا ہے۔ملکی ترقی اور وقوم کی فلاح وبہبودکی بجائے ذاتی مفادات،اقتدارکوطول دینے اوراہل ودیانتدارقیادت کا راستہ روکنے کے لیے قانون سازی نہ صرف آئین جمہوریت اورپارلیمنٹ کی نفی بلکہ اپنے ملک وقوم کے ساتھ بھی غداری کے مترادف ہے۔

آئی ایل ایم کراچی تاکشمورسندھ میں تنظیم سازی کے ساتھ حکمرانوں کے غیرآئینی وآمرانہ اقدامات کے خلاف وکلاء کومنظم کرے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اسلامک لائرزموومینٹ کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراس موقع پر ILM سندھ کے جنرل سیکرٹری نجم الحسن ، عثمان فاروق،خالد عرشی ، محمد اکرم، آغا عبد الفتاح پٹھان،جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو،معاون خصوصی زاہدحسین راجپر سیکرٹری اطلاعات مجاہدچناودیگر ذمے داران بھی شریک تھے۔

صوبائی امیرکا مزیدکہنا تھاکہ فارم 47سے لیکر مخصوص نشستوں کی بندر بانڈ تک کارویہ نہ صرف تشویش ناک بلکہ جمہوریت سیاست اور ملک دشمنی پر مبنی ہے عوام کا سیاست اور بیلٹ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پارلیمنٹ کی خریدو فرو خت میں اضافہ تو دوسری طرف دو تہائی اکثریت کی بناء پر پارلمینٹ سے مزید من پسند فیصلے کرانے کا بھی خدشہ ہے ملک اس وقت معاشی سیاسی بحران کے ساتھ بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

ایک طرف دعویٰ کیا جارہا ہے کہ معیشت میں استحکام آرہا تو دوسری جانب خالی پڑی ہوئی آسامیاں ختم اور ہزاروںملازمین کو فارغ کرکے ان کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ کفایت شعاری کا ڈرامہ تو دوسری جانب وزراء مشیروں کی فوج ظفر موج اور ان کی تنخواہوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے۔ ابھی عوام دشمن بجٹ کا رونا رویا جا رہا تھاتو شہباز حکومت نے ایک ماہ میں دو مرتبہ ہوشربا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے ارمانوں کا قتل کردیا گیا ہے کیونکہ اس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا جس سے عام آدمی ہی متاثر ہوگا۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات