Live Updates

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دیامر بھاشا ڈیم سمیت پانی کے منصوبے اولین ترجیحات میں شامل ہیں، احسن اقبال

ی* ملک کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اڑان پاکستان ترقی کا واضح لائحہ عمل وضع کیا ،سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہے ، وفاقی وزیر کا سینیٹ منصوبہ بندی کمیٹی میں اظہار خیال / میرے حلقے میں ایل پی جی ٹینکرز کا حادثہ ہوا مگر اوگرا نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا، چیئرمین کمیٹی کا اوگرا حکام سے استفسار لله* ہم آپ سے رابطہ نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں، معاملے کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی دیکھ رہی ہے، چیئرمین اوگرا

جمعہ 18 جولائی 2025 19:55

․اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سینیٹ کی منصوبہ ہ بندی کمیٹی کو بتایا ہے ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں دیامر بھاشا ڈیم سمیت پانی کے منصوبے اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیرمین عبد القادر گیلانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ ودفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سیکرٹری منصوبہ بندی اور چیرمین اوگرا سمیت دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس میں چیرمین کمیٹی نے چیرمین اوگرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میرے حلقے میں ایل پی جی ٹینکرز کا حادثہ ہوا مگر اوگرا نے مجھ سے رابطہ نہیں کیا جس پر چیرمین اوگرا نے کہاکہ ہم آپ سے رابطہ نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیںانہوں نے کہاکہ اس معاملے کو سینیٹ کی ذیلی کمیٹی دیکھ رہی ہے چیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ اس حادثے کے بعد کیا اوگرا نے اس علاقے کے عوام کا حال پوچھا ہے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ پنجاب حکومت نے متاثرین کو معاوضہ دیا تھا اوروزارت پٹرولیم، اوگرا اور پارکو نے متاثرین سے پوچھا تک نہیں ہے چیرمین کمیٹی نے کہاکہ اس حادثے میں ایک پوری نسل ختم ہوئی اور خاندان کا ایک بندہ بھی نہیں بچا ہے اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے ملتان میں ایل پی جی ٹینکرز کے حادثے کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کردی رکن کمیٹی دائور کنڈی نے کہاکہ اس وقت کل 247 ٹینکرزرجسٹرڈ ہیں اور 1800 تک ٹینکرز رجسٹرڈ نہیں ہیں جس پر چیرمین اوگرا نے کہاکہ آپ کی معلومات درست ہیں اس حادثے کے بعد ٹینکرز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ملتان حادثے کے بعد 600 ٹینکرز کی رجسٹریشن ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ جنگی بنیادوں پر ٹینکرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اجلاس کو وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ٹریلین روپے پی ایس ڈی پی منصوبوں پر خرچ کیے گئے کمیٹی کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر اڑان پاکستان ترقی کا واضح لائحہ عمل وضع کیا ہے انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے کہاکہ ترقی کے لیے طویل المدتی مربوط پالیسی اور سازگار ماحول بنیادی تقاضے ہیں انہوں نے کہاکہ جس طرح آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کو شکست دی، اسی عزم کے ساتھ معاشی میدان میں بھی برتری حاصل کریں گے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی نے ملکی معیشت کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر دیے ہیںہم پہلے ہی ترقی کی تین پروازیں کریش کر چکے اورملک چوتھی کا متحمل ہونا ممکن نہیں وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی معاشی ترقی کے لئے سب کو کام کرنا ہے انہوں نے کہاکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے پانچ ٹھوس ستون متعین کر دیے موجودہ حکومت کا ہدف آئندہ 5 سال میں 60 ارب ڈالر برآمدات حاصل کرنا ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگردلجمعی سے کام لیا جائے تو 2047 تک تین ٹریلین ڈالر کی معیشت کا خواب حقیقت بن سکتا ہے انہوں نے کہاکہ فائیو ایز کے دوسرے ستون کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ فائیو ایز کے تحت موسمیاتی چیلنجز کے تناظر میں پانی کے منصوبوں کی تکمیل حکومتی ترجیح ہے اور دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کا مقصد قابلِ استطاعت اور قابلِ اعتماد توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت فائیو ایز کے پانچویں ستون کے تحت انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد بیشتر محکمے صوبوں کو منتقل ہو چکے، لیکن صوبوں میں اختیارات کی مرکزیت نے اسکی روح نکال دی ہے وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے انتظامی ڈھانچہ کو موثر بنانے کے لئے بااختیار بلدیاتی اداروں یا نئے صوبوں کی تشکیل پہ قومی مکالمہ ہونا چائیے انہوں نے کہاکہ آبادی میں اضافہ پہ قابو پانا قومی ایمرجنسی ہے اس مقصد کیلئے قومی ٹاسک فورس قائم کی جا رہی ہے

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات