Live Updates

ملک میں طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہوئی ہے،حاجی حنیف طیب

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ آج ہم طرح طرح کی آزمائشوںسے گزررہے ہیں،پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختون خواہ،آزادکشمیر ،گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچائی ہوئی ہے مختلف حادثات وواقعات میں 103افرادسے زائدجاں بحق اور393سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہے متعدددیہات پانی میں ڈوب گئے ہیں طوفانی بارش کے نتیجے میں عوام کی جان ومال کا نقصان ہونایقینادکھ وافسوس کی بات ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے خدادادکالونی میںاجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ مون سون کاسیزن توہرسال آتاہے یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن پیش گی انتظامات کرکے نقصان کو کم کیاجاسکتاہے،افسوس ناک پہلویہ ہے کہ 70سال سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجودکسی حکومت نے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی موثرانتظامات نہیں کئے ہرسال طوفانی بارشیں سیلاب کاسبب بن جاتی ہیں پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیرکرنے پربھی توجہ نہیں دی گئی،حکومتی نمائندوں کے پانی کے نکاسی کے دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے،سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا،الیکٹرونک میڈیاکے ذریعے ترقی کاسارابھانڈاپھوٹ چکاہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یہ بات بھی توجہ طلب ہے کہ موجودہ اورسابقہ حکمرانوں نے سودی نظام کاراستہ اختیارکرکے اللہ تعالیٰ کے غضب کو دعوت دی ہوئی ہے،سودی نظام تباہی کاراستہ ہے جب کہیں سے سودی رقم کی قسط ملتی ہے توحکمران ایک دوسرے کومبارک بادپیش کرتے ہیں ایساکرنے والے کوشرم آنی چاہئے کہ اللہ سے جنگ کا اعلان کررہے ہیں،سودلیکرہرچندبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہے ،مہنگائی بڑھ رہی ،بے روزگاری اورجرائم میں اضافہ ہے ہورہاہے ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ یااللہ ہمیں نیک وصالح حکمران عطافرما،یااللہ قدرتی آفات وحادثات سے محفوظ فرمااورہمارے ملک پاکستان کی حفاظت فرمااورملک کوسودی نظام چلانے والے حکمرانوںسے نجات عطافرمائے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات