
بلوچستان کے مسائل کو حقیقی تناظر میں سمجھنے کے لیے ماضی کی حقیقت کو جاننا ناگزیر ہے، وزیراعلی سرفراز بگٹی
بدھ 23 جولائی 2025 16:29

(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت سے نالاں نوجوانوں کے شکوے دور کرکے انہیں گلے لگایا جائے گا تاہم بندوق اٹھا کر تشدد کے ذریعے ریاست توڑنے کی خواہش رکھنے والوں اور معصوم پاکستانیوں کے قاتلوں سے ماورائے آئین بات نہیں ہو سکتی البتہ آئین پاکستان کے تحت جو بات چیت کرنا چاہے اس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم پرستی ہو یا مذہب، دہشت گردی دہشت گردی ہوتی ہے اس میں کوئی امتیاز روا نہیں رکھا جا سکتا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بعض عناصر شورش کی وجوہات غیر متوازن ترقی یا بیروزگاری کو پیش کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مسائل تشدد کا جواز نہیں بنتے ریاست سے لڑنے والے دراصل شناخت کی بنیاد پر ایک علیحدہ ریاست کا خواب دیکھتے ہیں جو نہ صرف آئین بلکہ قومی وحدت کے بھی خلاف ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ہونے والی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں قلات میں محدود پیمانے پر کارروائی ہوئی تھی لیکن اسے پورے بلوچستان میں آپریشن قرار دینا تاریخ کی غلط تعبیر ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم درست تاریخی تجزیہ کریں تاکہ حال کو سمجھ سکیں اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ بلوچستان میں پائیدار قیامِ امن کے لیے صوبائی ایکشن پلان ترتیب دیا جا چکا ہے جس کے تحت ریسپانس میکنزم کو مؤثر بنایا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ایک انچ زمین پر بھی دیرپا قابض نہیں رہ سکتے کیونکہ ان کا اصل مقصد خوف و ہراس پھیلا کر امن کے ماحول کو ثبوتاژ کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز گرے زونز میں کام کر رہی ہیں جہاں دوست اور دشمن کی پہچان مشکل ہوتی ہے ایسی صورتحال میں تمام عوامل کو دیکھنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچ قوم کو ایک لاحاصل اور تباہ کن جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔ مسنگ پرسنز سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں اس حوالے سے جامع قانون سازی کی جا چکی ہے تاکہ تفتیشی عمل کو بہتر بنایا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈلیوری نظام میں اصلاحات لا رہی ہے تاکہ عوامی فلاح ممکن بنائی جا سکے اور حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کیا جاسکے ۔میر سرفراز بگٹی نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شعبوں میں 99.99 فیصد بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں بلوچستان کے طالب علموں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بن سکیں۔ بدعنوانی کے خلاف حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی اور محکمہ اینٹی کرپشن کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ شفاف طرز حکمرانی ممکن بنائی جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے سربراہان کا تقرر میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے جس کے باعث ان اداروں میں نمایاں بہتری آررہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مقتولین کے ورثاء کی جانب سے کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی گئی لہٰذا مقدمے کی مدعی ریاست خود ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ حکومت مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اس مقدمے میں انصاف کی فراہمی کے لیے کیس کی بھرپور قانونی پیروی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے خطاب کا اختتام اس عزم کے ساتھ کیا کہ بلوچستان کو امن ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شرکاء کے سوالات کے مفصل جواب بھی دئیے ، تقریب کے اختتام پر سوئینرز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔کہ اس موقع پر مشیر برائے ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اراکین صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ، خیر جان بلوچ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان اور ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
درخت فروخت کرنے پر باپ نے بیٹے کو بے دردی سے قتل کردیا
-
بارشوں کا سلسلہ تھم چکا ہے ،اب پنجاب میں شدید بارش کا امکان نہیں ہے ،ڈی جی پی ڈی ایم اے
-
شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، محمود الرشید ،اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
-
وزیر خوراک خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں گندم و آٹے کی صورتحال کا جائزہ اجلاس
-
خیبرپختونخوااسمبلی میں پنجاب کی جانب سے آٹے کی بندش کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور
-
خواتین نے 5 ماہ کی بچی کو دریا میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
-
غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
-
بشری بی بی علیل ہیں،شدت سے آنیوالے چکر سے توازن برقرار نہیں رکھ پاتیں ‘ مسرت چیمہ
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی رانا ثناء اللہ کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
-
گورنر ہاو س میں جشنِ عید میلادالنبی ؐکی پرنور محفل، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئی6000 ٹینٹ بھیج دیئے گئے
-
جھنگ قتل کیس: سزائے موت پانے والا قیدی 13 سال بعد بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.