
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقات، ممتاز پاکستانی نژاد امریکیوں کے اجتماع سے خطاب
اتوار 27 جولائی 2025 13:10
(جاری ہے)
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے کمیونٹی کے اجتماع کو پاکستان کی معاشی بحالی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ملک نے آئی ایم ایف پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی کی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔
انہوں نے اس امر کا اشتراک بھی کیا کہ کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے حال ہی میں پاکستان کے بہتر میکرو اکنامک آؤٹ لک کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کی پاکستان کے لیے G-20 معیشتوں کی صف میں شامل ہونے کی خواہش کا اعادہ کیا۔نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سفارتی تنہائی کے دور سے نکلا ہے اور حالیہ اعلیٰ سطحی دوروں اور کثیر جہتی سفارت کاری کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر سرگرم عمل ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے پاکستان کی موجودہ صدارت اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ غیر مستقل رکنیت پر بھی روشنی ڈالی جو 182 ممالک کی حمایت سے حاصل کی گئی ہے اور پاکستان کی اصولی سفارتکاری پر عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر اور فلسطین سمیت تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔علاقائی حرکیات کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے وسطی ایشیا تک ریل اور تجارتی راہداریوں کے ذریعے علاقائی رابطوں کو بڑھانے کے مقصد سے پڑوسی ملک افغانستان تک پاکستان کی رسائی پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کی اس توقع کا اظہار کیا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں افغان حکام کی جانب سے حالیہ یقین دہانیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنی خودمختاری اور علاقائی استحکام کے دفاع کے لیے پاکستان کے عزم کی بھی توثیق کی، آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ملک کے مضبوط اور پرعزم ردعمل کا حوالہ دیا جس کی وجہ سے چھ بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔ انہوں نے اس نازک لمحے کے دوران قوم اور تارکین وطن کی طرف سے اتحاد کے مظاہرےکی تعریف کی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ حکومت پی آئی اے کی پروازوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے جس میں بین الاقوامی ہوابازی کے معیارات کے مطابق یورپ اور برطانیہ کے لیے راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات شامل ہیں۔انہوں نے حکومت کے کلیدی اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے کردار پر بھی روشنی ڈالی جو سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور ترجیحی شعبوں میں مواقع کو کھولنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے تارکین وطن کو پاکستان کی ترقی، بالخصوص سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ڈیجیٹل اختراع میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے پاکستانی نژاد امریکی تارکین وطن کو قومی ترقی کے ساتھ ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند پاکستان امریکہ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید قومی خبریں
-
تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال سنگین ہو گئی ، پانی کی آمد چار لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
-
شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
-
بابائے اردو مولوی فضل حق کی برسی ہفتہ کو منائی گئی
-
بابائے اردومولوی عبدالحق کی 64 ویں برسی منائی گئی
-
لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی کارروائی، لاپتہ 10بچے بازیاب
-
پنجاب کے دریاں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب
-
کراچی‘ ڈیفنس میں بچوں کا قتل، ماں کیخلاف مقدمہ درج
-
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکرز کا خونی کھیل جاری؛ ایک اور بچہ جاں بحق، ٹینکر کے فرار کی ویڈیو سامنے آگئی
-
لاہور‘ ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا گینگ پکڑا گیا
-
لاہور‘ 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.